وزیراعظم محمد شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج بیلاروس کے سرکاری دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک جمہوریہ بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جبکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ان کے ہمراہ ہوں گی۔

یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے پاکستان کے اہم دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

بیلا روس میں قیام کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صدر لوکاشینکو سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان پچھلے چھ مہینوں کے دوران، اعلیٰ سطحی دوطرفہ تبادلوں کا ایک سلسلہ جاری ہے جس میں فروری 2025 میں مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا 8 واں اجلاس اور اپریل 2025 میں پاکستان سے ایک اعلیٰ سطحی مخلوط وزارتی وفد کا بیلاروس کا دورہ بھی شامل ہیں ۔

دورہ بیلا روس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان  تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف، محمد نوازشریف، اور مریم نواز شریف بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔

قبل ازیں جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر 25 سے 27 نومبر 2024 تک اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی مکمل رینج کا جامع جائزہ لیا اور سیاسی، تجارتی، اقتصادی، ثقافتی، سماجی اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: وزیراعظم محمد شہباز شریف دونوں ممالک کے نواز شریف ا بیلاروس کے مریم نواز کے درمیان کے دوران کے لیے

پڑھیں:

سکولوں میں پاک فوج یکجتی ‘ یوپ نشکر ‘ مریم نواز کا دورہ کا لاہور ِ ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ : سبزیوں کے نرخ چیک کئے پاکستان زندہباہ کے نعرے لگوائے 

 لاہور (نیوز رپورٹر+لیڈی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پر پنجاب بھر کے سکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا۔ پنجاب کے تعلیمی ادارو ں میں ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر جشن کا سماں تھا۔ طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اورننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا۔ ننھی طالبات نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ طلبہ نے افواج پاکستان کی جرات اور شجاعت کو سلام پیش کیا۔قصور کے طلبہ کی ریلی کی قیادت کرنے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود پہنچ گئے۔ طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ مصنوعی بارڈر پر مصنوعی جنگ کے روح پرور مناظر، موک فائرنگ، دشمن کو بری طرح پچھاڑ دیا۔ طلبہ نے دشمن سے مصنوعی جنگ جیتنے پر پیس پریڈ کر کے فتح کا جشن منایا۔ ننھے طلبہ نے سرحدی گاؤں کے کچے گھروں کے ماڈل بھی بنائے۔طلبہ نے پاک فوج کی کامیابیوں کا تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا۔ننھی بچیوں نے قومی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ طالبات نے پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا کر جلوس نکالے۔ پتوکی کے گرلز سکول کی طالبات نے مارچ کیا اور نعرے لگا کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔طلبہ نے پینٹنگ اور پوسٹر بنا کر پاک دھرتی سے محبت کا اظہار کیا۔سکولوں میں جنگ کے علامتی سائرن بجائے گئے،بچوں نے قومی ترانے اور نغمے پیش کئے۔ننھے بچوں نے امن اور اپنے ہیروز کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘کے حوالے سے پوسٹر اور ڈرائنگ کے مقابلے بھی ہوئے۔ننھے بچوں نے نغمے اور نظمیں بھی پیش کیں۔ ننھے طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ اور سپاہیوں کو محبت بھرے خط لکھے۔ سکول اسمبلی کے دوران بچوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور گرمجوشی سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے لاہور کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کئے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مختلف زونزکا معائنہ کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر عوام نے مریم نواز کو مبارکباد پیش کی، وزیراعلیٰ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔ مریم نواز  اچانک سبزی کی دکان پر پہنچ گئیں اور نرخ چیک کئے۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز اچانک مختلف پراجیکٹس کے دورے کئے اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر تعمیر روڈز، سٹریٹس اور نکاسی آب کے پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر تکمیل پراجیکٹس میں معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل کی ہدایت بھی کی۔ مریم نواز نے مقامی شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے خاتون کو گلے لگا لیا اور سبزیوں کے ریٹ پوچھے۔ پیاز،کریلے،آلو،گوبھی اور گوار کی پھلیاں کے نرخ دریافت کئے۔ وزیراعلیٰ کے پوچھنے پر خاتون نے سبزیوں کے نرخ میں کمی کے بارے میں بتایا۔ مریم نے سبزی کی دکان پر سرکاری نرخنامہ بھی چیک کیا۔ مریم نواز  نے کہا کہ سارا دن مجھے فکر ہوتی ہے کہ عوام کے لئے کھانے پینے کی چیزیں مہنگی نہ ہو جائیں۔’’جیتے رہیں، خوش رہیں‘‘وزیراعلیٰ نے ننھے بچے کو پاس بلا کر اظہار شفقت کیا۔ وزیراعلیٰ نے چوبرجی کے علاقے میں بازار کا دورہ کیا۔ دکاندار مریم نواز  کو دیکھ پاس آ گئے۔ شہریوں نے بازار کی نئی بننے والی سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹی اور خراب ہونے کے بارے میں بتایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ خود جا کر دیکھوں کہ لاہور کے علاقوں کی گلیاں کیسی ہیں۔ کوئی خدمت میرے لائق ہو تو بتائیں، خیریت بھی دریافت کی۔ مریم نواز کو دیکھ کر شہری پاس آ گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صفائی اور پراجیکٹس کے بارے میں پوچھا۔ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے، شہری کی وزیراعلیٰ اور  نواز شریف کو دعائیں۔ شہری نے مریم نواز  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی وزیراعلیٰ نے ہمارا یہاں کبھی حال تک نہیں پوچھا، آپ یہاں آنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں۔ ہماری گلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، ہر طرف گندگی تھی، آپ نے سب ٹھیک کرایا، اللہ اجر دے۔ اللہ تعالی  نواز شریف  کو صحت و سلامتی عطا کرے۔ سالوں سے منتظر تھے کہ کوئی آئے، ہماری گلی صاف کرائے اور بنائے۔ 40 سال بعد ہماری گلی بنائی گئی، 15دن پہلے کام شروع ہوا اور آج مکمل ہو چکی ہے۔ مریم نواز  نے کہا کہ میں گلیاں اور روڈز بنتے دیکھنا چاہتی تھی، اسی لئے خود آئی ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز شریف نے کامران لاشاری کا استعفیٰ منظور کر لیا
  • وزیراعظم شہباز شریف  کا  آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
  • شہباز شریف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
  • ہم 9 مئی والے نہیں، 10 اور 28 مئی والے ہیں، مریم نواز شریف
  • پاک بھارت جنگ کے دنوں میں نواز شریف نے بولڈ فیصلے کیے، عظمیٰ بخاری
  • سکولوں میں پاک فوج یکجتی ‘ یوپ نشکر ‘ مریم نواز کا دورہ کا لاہور ِ ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ : سبزیوں کے نرخ چیک کئے پاکستان زندہباہ کے نعرے لگوائے 
  • شہباز شریف کا رجب طیب اردوان کی پاکستانی عوام کی حمایت اور یکجہتی پر خیر مقدم
  • وزیراعلیٰ نےسبزی کی دکان پر خاتون کو گلے لگالیا،عوام میں گھل مل گئیں
  • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر عوام کی مریم نواز کو مبارک باد
  • مریم نواز شریف کی سی ایم ایچ آمد، زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات