ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان واشنگٹن پہنچ گئے ہیں تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورۂ سعودی عرب کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ 

سعودی حکومت سے قریبی ذرائع کے مطابق، یہ دورہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

گزشتہ ماہ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے 2017 میں اپنی پہلی صدارت کے آغاز میں کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ فیصل کے دورے کا مقصد نہ صرف ٹرمپ کے دورۂ ریاض کی تیاری ہے بلکہ غزہ، یمن اور شام کی صورتحال پر بھی بات چیت ایجنڈے کا حصہ ہے۔ 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شہزادہ فیصل اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر گفتگو کریں گے۔

رواں سال جنوری میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب تقریباً ایک ٹریلین ڈالر امریکی کمپنیوں پر خرچ کرنے پر آمادہ ہے، جو امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ اس دورے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کو اپنی خارجہ پالیسی کی اہم کامیابی بنانے کی کوشش کریں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان  نے ان پر گہرا تاثر چھوڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے سعودی عرب کو بھارت کے سب سے قابل قدر شراکت داروں میں سے ایک اور ایک قابل اعتماد دوست اور اتحادی قرار دیا اور موجودہ دور کو  'لامحدود امکانات' کے ساتھ ممالک کے تعلقات کے لیے امید افزا قرار دیا۔

مودی نے اپنے 2 روزہ دورے سے قبل عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی میں ان سے ملاقات ہوئی، نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا ہے، ان کی دور اندیشی، ان کی آگے کی سوچ اور اپنے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا ان کا جذبہ واقعی قابل ذکر ہے۔

مودی نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی قیادت میں سعودی عرب میں زبردست سماجی اور اقتصادی تبدیلی آئی ہے، انہوں نے جو اصلاحات کی ہیں، اس نے نہ صرف خطے کو متاثر کیا بلکہ پوری دنیا کی توجہ بھی حاصل کی،  وژن 2030 کے تحت ملک میں بہت کم مدت میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ مودی چار دہائیوں میں سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم ہیں، ان کے سابقہ ​​تمام دورے سعودی دارالحکومت ریاض کے رہے ہیں، اندرا گاندھی آخری بھارتی وزیر اعظم تھیں جنہوں نے 1982 میں جدہ کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سپیکر سردار ایاز صادق کی گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے ملاقات
  • واشنگٹن: وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں اور امریکی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • پہلگام حملہ :بھارتی وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • حکومت امریکا سے تجارتی خسارے کو حل کرنے کیلئے بات چیت چاہتی ہے: وزیر خزانہ
  • امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے 100 سے زائد دفاتر کو بند کرنے کا اعلان
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں
  • پہلگام حملہ: وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے نئی دہلی پہنچ گئے
  • امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
  • دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے
  • ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ