سڑکوں کی صفائی کرنے والی ایک خاتون نے راتوں رات بینکاک کی سڑکوں سے ماڈلنگ کی دنیا تک کا سفر طے کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک 28 سالہ خاکروب نپاجت سومبونسیت، جنہیں ’مین‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، فیری ٹیل کہانیوں کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر ماڈلنگ کی دنیا میں داخل ہو گئی۔

دو بچوں کی ماں ’مین‘ ایک سنگل مدر ہیں جس کو ایک روسی فوٹوگرافر سیمیون رزچیکوف نے صفائی کرتے ہوئے دیکھا اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر بغیر بتائے اس کی ایک ویڈیو اور تصویر بنا لی، جو بعد میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی، یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی جس کو صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by The Thaiger (@thethaigerofficial)

بس پھر کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں مین کو مقامی میڈیا، ماڈلنگ ایجنسیوں کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور اسے ماڈلنگ کی آفرز ملنے لگیں۔

جلد ہی معروف تھائی میک اپ آرٹسٹ نونگ چیٹ نے انہیں اپنے کاسمیٹک برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی پیشکش دی۔ نونگ چیٹ کے ساتھ فوٹو شوٹ اور میک اوور نے مین کو ایک نئی شناخت دی اور یوں انہیں کئی بڑے برانڈز کیساتھ کام کرنے کا مواقع مل گئے۔

مین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ پچھلے ایک سال سے صفائی کا کام کر رہی تھیں اور انہیں کبھی یہ گمان بھی نہ تھا کہ ایک لمحہ ان کی زندگی بدل دے گا۔ مین کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی میں ہونے والی اچانک تبدیلی پر خوش ہیں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

اب مین نے اپنی خاکروب کی ملازمت چھوڑ کر ماڈلنگ کو بطور پیشہ اپنا لیا ہے اور مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

’لیڈی ڈیانا کی بیٹی ہوں‘ مالک مکان اور پالتو بلی کو قتل کرنے والی حبیبہ نوید اسپتال منتقل

برطانیہ کے علاقے لیوشم، ساؤتھ ایسٹ لندن میں اپنے مالک مکان اور اس کی پالتو بلی کو قتل کرنے والی 35 سالہ حبیبہ نوید کو ذہنی صحت کی خرابی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

لندن کی سینٹرل کریمنل کورٹ (اولڈ بیلی) میں مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید نے وکیل کرسٹوفر براؤن کو 14 اگست 2024 کو اس گھر میں قتل کیا، جہاں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔ بعد ازاں پولیس کو براؤن کی بلی ’اسنو‘ بھی مردہ حالت میں ملی، جس کے گلے پر چھری کے زخم تھے۔

’میں یسوع ہوں، میں نے شیطان کو شکست دی‘

عدالت کو بتایا گیا کہ واردات کے بعد حبیبہ نوید نے اپنے بھائی سے کہا کہ وہ ’یسوع مسیح ہے‘ اور ’دنیا سے برائی ختم کرنے کے لیے بھیجی گئی ہے‘۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے اس نے کہا: ’کل رات شیطان نے مجھ پر حملہ کیا اور میں جیت گئی‘

یہ بھی پڑھیے زہریلے مشروم کھلا کر ساس، سسر  سمیت 3 رشتہ داروں کا قتل، آسٹریلوی خاتون پر جرم ثابت

نفسیاتی بیماری کا شکار

 عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ  حبیبہ نوید کو پیرانوئڈ شیزوفرینیا ہے اور واردات سے قبل اس کی ذہنی حالت بگڑ چکی تھی۔ وہ گزشتہ ایک سال سے دوا لینا بند کر چکی تھی، اور اسپتال میں داخل ہونے کے دوران بھی اس نے کئی بار پرتشدد رویہ اپنایا۔

غیر معمولی خیالات اور وہم

}{استغاثہ کی وکیل کیری بروم نے بتایا کہ حبیبہ نوید خود کو لیڈی ڈیانا اور دودی فائید کی بیٹی تصور کرتی تھی اور یہ بھی دعویٰ کرتی تھی کہ وہ تابوتوں میں سوتی ہے اور ’یسوع نے اسے مردوں میں سے زندہ کیا‘۔

یہ بھی پڑھیے مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا

حبیبہ نوید کے مطابق، اس نے اپنے مالک مکان کو ’برائی کا روپ‘ سمجھا اور تین بار ایک آواز نے اسے قتل کرنے کو کہا۔ اس نے پہلے براؤن کو پین سے مارا اور پھر گلا گھونٹ دیا۔ بعد ازاں اسے لگا کہ ’برائی کی روح‘ بلی میں منتقل ہو گئی، جس پر اس نے بلی کو بھی چاقو مار دیا۔

خاندانی خدشات اور اسپتال آرڈر

حبیبہ نوید کے اہلِ خانہ نے واردات سے قبل اس کی ذہنی حالت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے 111 پر کال کی اور ایمبولینس بھی بلائی، مگر بروقت مداخلت نہ ہو سکی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ حبیبہ نوید چرس کا کثرت سے استعمال کرتی تھی، جس سے بیماری بڑھتی گئی۔

متاثرہ شخص کی شخصیت

72 سالہ مقتول کرسٹوفر براؤن ایک وکیل، باس، اور ہمدرد انسان تھے۔ ان کے دفتر کی ایک ساتھی نے روتے ہوئے بتایا:

 وہ ہمیشہ دوسروں کی مدد کو تیار رہتے تھے۔ وہ صرف ایک مقتول شخص نہیں تھے بلکہ ایک عظیم انسان تھے۔

عدالتی فیصلہ

جج سارہ منرو کے مطابق، 2 نفسیاتی ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حبیبہ نوید کو شدید ذہنی بیماری ہے اور اسے اپنے مرض، علامات یا حقیقت کا کوئی ادراک نہیں۔ عدالت نے اسے مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے سیکشن 37 کے تحت اسپتال بھیجنے کا حکم دیا، اور ساتھ ہی سیکشن 41 کے تحت ریسٹرکشن آرڈر جاری کیا، جس کے تحت حبیبہ نوید کو غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانیہ پیرانوئڈ شیزوفرینیا جرم و سزا حبیبہ نوید دودی فائید کی بیٹی لیڈی ڈیانا کی بیٹی نفسیاتی امراض یسوع مسیح

متعلقہ مضامین

  • سہیلی کا شوہر چھین کر شادی کرنے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں
  • جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، ویڈیو بیان وائرل
  • کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم، نوٹیفکیشن جاری
  • شہری 804 نمبر والی گاڑی منہ مانگی قیمت پر خریدنے کو تیار، سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی لگادی
  • اسرائیلی فوج کے لیے دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی فیکٹری ہیک کر لی گئی
  • ’لیڈی ڈیانا کی بیٹی ہوں‘ مالک مکان اور پالتو بلی کو قتل کرنے والی حبیبہ نوید اسپتال منتقل
  • مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین
  • اچانک آل پارٹیز کانفرنس، راتوں رات یہ نیا نیریٹِو؛ علی امین نے آج آگ کیوں لگائی؟
  • راجہ بشارت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ