لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 اپریل 2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کی اور حکم دیا ہے کہ کاروباری حضرات کو ضرورت کے مطابق لون دیئے جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے  کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرض حاصل کرنیوالو ں میں ٹرانسپورٹ، فارما سیوٹیکل، چھوٹے کاروبارکرنیوالے افراد شامل ہیں۔ کاروبارفنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظور ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کاروبار فنانس اورکاروبار کارڈ کے ذریعے 34 ہزار کاروباری افرا د کیلئے لون کا اجراء کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس کے دوران ہی قرض حاصل کرنے والے افراد سے اچانک کال کرکے خودفون پر با ت چیت کی اور قرض حاصل کرنے کے مراحل کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کریانہ سٹور کا کاروبار کرنے والے عدنان علی سے بھی بات چیت کی۔

عدنان علی نے کاروبارفنانس کارڈ کے ذریعے3لاکھ 55 ہزار ملنے پر اظہار تشکر کیا اور بتایا کہ 3 لاکھ 55 ہزارروپے کا سامان کریانہ سٹور میں ڈالنے سے کاروبار بڑھا ہے۔ تونسہ سے زرعی مداخل کا کاروبار کرنیوالے معین الدین نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے براہ راست بات چیت پر حیرانگی کا اظہار کیا اورفون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ معین الدین نے بتایا کہ ایک لاکھ 56ہزار روپے سے کھل، بنولہ، چوکر ونڈا ڈالنے سے کاروبار میں بہتری آئی ہے۔

آسان کاروبار فنانس کارڈ جیسی سکیم شروع کرنے پر محمد نوازشریف صاحب اوروزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لودھراں کے نواحی گاؤں 104میں کریانہ کی دکان چلانے والے ندیم احمد کو کال کرکے گفتگو کی۔ ندیم احمد نے بتایا کہ عید سے پہلے آسان کاروبار فنانس کارڈ کے ذریعے 8 لاکھ روپے ملنے سے دکان میں زیادہ سامان ڈالنے سے کاروبار بڑھا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کاروبار فنانس سکیم میں شامل افراد کی کامیابی کی دعا کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نوازشریف نے کاروبار فنانس آسان کاروبار کرنے والے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔

 ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی 5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری

پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • اضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان