قومی اسمبلی اجلاس: اسپیکر ایاز صادق کا اپوزیشن کی کورم نشاندہی اور واک آؤٹ پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے حزب اختلاف کی جانب سے کورم کی نشاندہی اور ایوان سے واک آؤٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سوالات کی اکثریت خود اپوزیشن کی جانب سے تھی، اس کے باوجود اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی سے اہم موقع پر واک آؤٹ کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق نہر (کینالز) سے متعلق بحث میں 30 ارکان نے حصہ لیا، تاہم اپوزیشن نے اس اہم بحث میں شرکت کے بجائے ایوان سے غیر حاضری کو ترجیح دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سوا تمام اپوزیشن جماعتیں کارروائی سے غیر حاضر رہیں۔
ایاز صادق نے وضاحت کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو کینالز سے متعلق قرارداد جمع کرائی تھی اور 8 اپریل کو واضح کر دیا گیا تھا کہ اس موضوع پر ایوان میں بحث ہو چکی ہے۔ اس کے باوجود اپوزیشن نے 10 اپریل کو دوبارہ قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرائی۔
اسپیکر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعتیں فلسطین، سرحدی معاملات اور کینالز پر ایوان کے باہر احتجاج کرتی ہیں، وہی ایوان کے اندر ان موضوعات پر بات کرنے کے موقع سے خود کو محروم رکھتی ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اپوزیشن جماعتیں ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہیں، جو جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے تشویشناک ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
ویب ڈیسک : سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی ،آئی سی یو میں داخل کروادیا گیا
گزشتہ رات اپنی رہائشگاہ پر آغا سراج درانی کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا ،تکلیف شروع ہونے کے بعد انہیں فوری کراچی ہسپتال لایا گیا، جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔
ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کا علاج کیا جا رہا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہورہی ہے اور انہیں جلد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔
پاکستان کا یو اے ای کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ