پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔ جج نے حیدر سعید سے استفسار کیا کہ کیا آپ 26 نومبر احتجاج میں شریک تھے جس پر حیدر سعید نے جواب دیا کہ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہوں پی ٹی آئی کے احتجاج کور ضرور کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: 26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 88 کارکنان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
تفتیشی افسر کی جانب سے حیدر سعید کے 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ وکیل شمسہ کیانی نے کہا کہ جس ویڈیو پر شناخت پریڈ کی گئی وہ 5 اکتوبر کی ہے لیکن مقدمہ 26 نومبر کا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ان کی ایک ویڈیو تھی جس پر لکھا تھا کہ آپ کا بھائی شیل پھینکتے ہوئے دکھائی دے گا۔ عدالت نے حیدر سعید کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
حیدر سعید پر 26 نومبر احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روز کے جسمانی ریمانڈ پی ٹی آئی
پڑھیں:
یو اے ای میں سوشل میڈیا پر اشتہاری مواد کے لیے ’ایڈورٹائزر پرمٹ‘ لازم قرار
متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ترغیبی یا اشتہاری مواد شائع کرنے والے افراد کے لیے ’ایڈورٹائزر پرمٹ‘ حاصل کرنا ضروری ہوگا، جو ادا شدہ اور غیر ادا شدہ دونوں اقسام کے مواد پر لاگو ہوگا۔ پرمٹ کا مقصد شفافیت، پیشہ ورانہ طرز عمل اور عوامی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال
پرمٹ بغیر کسی فیس کے 3 سال کے لیے جاری کیا جائے گا اور اس کے بغیر اشتہاری مواد شائع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سوائے ذاتی کاروبار یا تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کے۔ یو اے ای عالمی سطح پر ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لیے ایک مرکز بننے کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’ایڈورٹائزر پرمٹ‘ اشتہاری مواد سوشل میڈیا متحدہ عرب امارات یو اے ای