200 سے زائد رنز کا ہدف؛ بابر، رضوان خاموش! شاہین نے جواب دے ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال نے بابراعظم اور محمد رضوان کو خاموش تماشائی بناڈالا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے آغاز سے قبل تمام 6 فرنچائز کے ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صحافیوں نے پلئیرز سے انکی کارکردگی اور مستقبل میں ٹیم کی قیادت سے متعلق سوالات کیے تھے۔
تقریب کے دوران ایک رپورٹر نے قومی ٹیم کے سینیئر مڈل آرڈر کرکٹر بابراعظم، محمد رضوان سے سوال کیا کہ کیا ہم پی ایس ایل میچز کے دوران 200 یا اس سے زائد رنز کے ہدف کے تعاقب حاصل کرنے کی کوشش کریں گے؟۔
مزید پڑھیں: "ڈھنڈورا نہیں پیٹوں گا ٹیم میں کیا چل رہا ہے" صحافی کے سوال پر بابر ناراض
جس پر بابراعظم نے محمد رضوان کی طرف اشارہ کیا اور رضوان نے بھی خاموش رہے تاہم اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور صحافی کے سوال کا جواب دیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فاتح ٹیم کو کتنی "انعامی رقم" ملے گی؟
انکا کہنا تھا کہ پہلے تو بالرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اتنے رنز نہ بننے دیں لیکن پھر بھی کوشش ہوگی ہدف حاصل کریں اور فتح سمیٹیں، ہماری کارکردگی کچھ عرصے سے خراب ہے لیکن پاکستان کی ٹیم ہے اور گرین شرٹس کو واپس اُوپر لیکر جانا ہی ہمارا فرض ہے۔
مزید پڑھیں: کیا ڈیوڈ وارنر پریکٹس پچ پر ناراض ہوئے؟ میدان چھوڑ کر چلے گئے
دوسری جانب بابراعظم اور رضوان کی جانب سے خاموشی اختیار کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ شاہین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس
پڑھیں:
آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں کمنٹری کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سابق کیوی کپتان کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، جس کیلئے وہ لاہور پہنچ گئے ہیں اور ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کرلیا ہے۔
کراچی کنگز نے کین ولیمسن پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟
پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈییٹرز کیخلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
دوسری جانب میچ سے قبل فرنچائز کے کھلاڑی آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گے۔
مزید پڑھیں: کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے"
یہ پہلا موقع نہیں کہ اس سے قبل کیرون پولارڈ نے آئی پی ایل ٹیم میں بطور بالنگ کوچ فرائض نبھائے تھے لیکن پی ایس ایل میں انہوں نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی جس پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔