انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
انطالیہ: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
صدر ایردوان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ “جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔” وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے صدر کے لیے محمد نواز شریف کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور دورے کی دعوت دینے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ترکیہ کی خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن سے بھی خصوصی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز گزشتہ روز انطالیہ پہنچیں جہاں وہ ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت کر رہی ہیں۔ آج وہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گی جس میں وہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صدر ایردوان کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
—فائل فوٹوپنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی اجلاس 11 جون کو طلب کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دی تھیں۔
مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکس نہیں، ٹیکس نیٹ بڑھائیں، ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے مگر کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔