کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 دوستٍ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے نیوچالی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کے فوری بعد ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لےلیا گیا۔
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زاہد اور نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں لیاری عثمان آباد کے رہائشی اور آپس میں دوست تھے۔
نور محمدجوڑیا بازار میں برتن کا کام کرتا تھا جبکہ زید فشریز میں مزدوری کرتا تھا۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں نو جوان گھر سے گھومنے کے لئے نکلے تھے، مافیا روزانہ شہریوں کو مار رہے ہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے۔
دوسری جانب ہفتے کو بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی آئی اے کا ملازم کراچی ایئرپورٹ پر سامان چوری کے الزام میں گرفتار
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ایک ملازم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کا سامان چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 کراچی میں اتری، پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر نے ایئرپورٹ انتظامیہ سے اپنے بیگ کےغائب ہونے کی شکایت کی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت طارق علی کے نام سے ہوئی ہے، جو پی آئی اے کے انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے، جب حکام نے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی تو ایک مختصر مزاحمت کے بعد اس نے گرفتاری دیدی۔
ایک سینیئر اہلکار نے تصدیق کی کہ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کی مدد سے خاتون مسافر کا گمشدہ بیگ، جس میں اس کے ذاتی سامان موجود تھے، برآمد کر لیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا ہے، ایئرپورٹ حکام کے مطابق طارق علی کا ایئرپورٹ انٹری پاس ضبط کرلیا گیا ہے جو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے بھی واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ اے ایس ایف کی جانب سے ابتدائی رپورٹ آئندہ چند روز میں جمع کرائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرپورٹ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس بیگ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی چوری طارق علی کراچی