نوشہرہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے محکمہ ایکسائز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں محکمہ ایکسائز کے موبائل اسکواڈ پر نامعلوم افراد مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق ہفتے کی رات 2 بجے ایکسائز اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی، گاڑی کے نہ رکنے پر ایکسائز اہلکاروں نے تعاقب کیا گیا جس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ، نماز کے لیے نہ اٹھنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا
مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل افتخار اور کانسٹیبل مجاہد سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں زخمی سب انسپکٹر فاروق کا ذاتی ڈرائیور بھی شامل ہے۔
حملے میں سب انسپکٹر فاروق باچا زخمی ہوئے ہیں، انہیں 5 گولیاں لگیں اس کے باوجود انہوں نے خود گاڑی چلا کرپشاور اسپتال پہنچائی، جسے ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں پشتو گلوکارہ قتل: خیبر پختونخوا میں اداکارائیں اور گلوکارائیں نشانے پر کیوں؟
محکمہ ایکسائز کے مطابق پولیس لائنز پشاور میں محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید، ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم، سی سی پی او قاسم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایکسائز اہلکار پبی پشاور پولیس خیبرپختونخوا فائرنگ نوشہرہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکسائز اہلکار پشاور پولیس خیبرپختونخوا فائرنگ محکمہ ایکسائز کے مسلح افراد
پڑھیں:
بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
---فائل فوٹوصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے بارشوں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق یکم جون سے اب تک بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 13 بچوں اور 2 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 1 خاتون سمیت 2 افراد جان سے گئے۔
خضدار میں آسمانی بجلی گرنے اور چھت گرنے کے واقعات میں 1 بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
بلوچستان بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 41 گھروں کو نقصان پہنچا۔
خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔