کیا بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کریں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ ہنر اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی نہ ہونی چاہیے، وہ ہمیشہ اچھی فلم میں کام کرنے کی خواہاں ہیں چاہے اس کی پیشکش کہیں سے بھی آئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کے بعد اب سشمیتا سین نے پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں واپسی کی حمایت کردی ہے، ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ تخلیقی کام آزادی کے ماحول میں پروان چڑھتا ہے، ہنر اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی نہ ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ہارٹ اٹیک: سشمیتا سین صحتیابی کی طرف گامزن
سشمیتا سین نے ایک کھیل اور ایک ہماری تخلیقی فیلڈ ہے جو تمام پابندیوں سے آزاد ہے، تخلیقی کام آزادی کے ماحول میں پروان چڑھتا ہے، اس لیے میں کھیل اور تخلیقی کام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کروں گی۔
View this post on Instagram
A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری سے کام کی آفر آئے تو وہ قبول کریں گی، جواب میں اداکارہ نے کہا ’میں ہمیشہ اچھی فلم میں کام کرنا چاہوں گی، پھر چاہے اس کی پیشکش کہیں سے بھی آئے، اس سے فرق نہیں پڑتا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ سشمیتا سین شادی کے لیے تیار، کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟
یاد رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان نے 9 سال بعد فلم ’عبیر گلال‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان کیا ہے، مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے فلم کی ریلیز کی مخالفت کی ہے، تاہم بھارتی فنکار پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان سشمیتا سین فن فواد خان کھیل ہنر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان سشمیتا سین فواد خان کھیل سشمیتا سین بالی ووڈ
پڑھیں:
اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔