تحریک حسینی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی میں کرم کے تمام قومی اداروں کی شرکت اور اظہار خیال
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز: کرم کے ناقابل احاطہ مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے یہاں اشیائے خورد و نوش کے علاوہ فیول اور میڈیسن کی شدید قلت کی وجہ سے زراعت سے لیکر تعلیم اور صحت سے لیکر تعمیرات تک ہر شعبہ زندگی شدید متاثر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو اندازہ نہیں تھا، مگر اب تو یہی لگ رہا ہے کہ پہلے سے طے شدہ یہ منصوبہ اندرونی اور صرف قبائلی مسئلہ نہیں بلکہ یہ سوچی سمجھی سکیم کے تحت باہر سے درآمد شدہ اور مسلط کردہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی
آج اتوار 13 اپریل کو "کرم کے مسائل اور انکا مستقل حل" کے عنوان سے تحریک کے زیراہتمام اس کے مرکزی آفس میں عید ملن پارٹی سے منسوب ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرم بھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں اور شخصیات نیز عمائدین اور علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز صبح ساڑھے 10 بجے مدرسہ رہبر معظم کے طالب علم گلفام حسین کی شیرین آواز میں تلاوت کلام اللہ المجید سے ہوا۔ جس کے بعد تحریک حسینی کے جنرل سیکرٹری اور ویلیج چیئرمین سید اخلاق حسین نے جرگہ ممبر سید رضا حسین، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عابد حسین، پرائیویٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر سر حیات علی، مجلس علماء کے مولانا سید مہر الدین، پرنسپل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی مرجان علی، انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکریٹری علامہ سید تجمل آغا، تحریک حسینی کے صدر حاجی یونس علی اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد الحسینی کو علاقائی مسائل اور موجودہ نہ ختم ہونے والے بحران پر روشنی ڈالنے کیلئے باری باری دعوت خطاب دی۔
مقررین نے کرم کے ناقابل احاطہ مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے یہاں اشیائے خورد و نوش کے علاوہ فیول اور میڈیسن کی شدید قلت کی وجہ سے زراعت سے لیکر تعلیم اور صحت سے لیکر تعمیرات تک ہر شعبہ زندگی شدید متاثر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو اندازہ نہیں تھا، مگر اب تو یہی لگ رہا ہے کہ پہلے سے طے شدہ یہ منصوبہ اندرونی اور صرف قبائلی مسئلہ نہیں بلکہ یہ سوچی سمجھی سکیم کے تحت باہر سے درآمد شدہ اور مسلط کردہ ہے۔ مقررین نے مسائل کا احاطہ کرنے کے بعد ان کے حل کیلئے اپنی اپنی رائے بھی پیش کی۔ آخر میں صدر تحریک حسینی اور سپریم لیڈر تحریک حسینی علامہ سید عابد الحسینی نے خطاب کیا اور کرم کے موجودہ مسائل کے حوالے سے تنظیموں کو فوراً اور متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے اور فوری حل نکالنے کا ٹاسک دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک صبر تو بہت کیا، مگر کوئی حل برآمد نہیں ہوا، پروگرام کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ہر تنظیم اور اداراے کے ساتھ مشاورت کرکے متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔ پھر جو بھی طے پایا، مشترکہ اور متفقہ طور پر چلایا جائے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک حسینی کے نے کہا کہ سے لیکر کہ پہلے کرم کے کے صدر
پڑھیں:
پنجاب میں یوم عاشورہ میں شدید بارشوں کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری۔
یوم عاشورہ 10 محرم الحرام کے موقع پر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع، بالخصوص راولپنڈی، گجرانوالہ، گجرات، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد میں موسلادھار اور شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کو بروقت اور مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے تحت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ڈی جی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران موسمی صورتحال کے پیش نظر خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ تمام ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز میں 24 گھنٹے عملے کی دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ واسا اور دیگر محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشیبی علاقوں میں اضافی عملہ اور وسائل تعینات کیے جائیں، جبکہ نکاسی آب کے راستوں سے تمام رکاوٹیں ہٹا کر پانی کے بہاؤ کو یقینی بنایا جائے۔ ریسکیو 1122 کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ریسکیو و ریلیف ٹیموں کو ضروری آلات کے ساتھ پیشگی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔