بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ منگنی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

معروف اداکارہ نیتو کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے آنجہانی شوہر، رشی کپور کو یاد کرتے پوئے ان کے ساتھ منگنی کے دن کی ایک یادگار بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر 1979 کی ہے، جب دونوں نے منگنی کی تھی۔

نیتو کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’آج کے دن 1979 میں منگنی ہوئی تھی، وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے۔‘ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نیتو اکثر اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔ نیتو اور رشی کپور 22 جنوری 1980 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بچے ہیں، بیٹی ردھیمہ کپور اور بیٹا، معروف اداکار رنبیر کپور۔

نیتو اور رشی کپور نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں ’امر اکبر انتھونی‘، ’کھیل کھیل میں‘، ’رفو چکر‘، ’کبھی کبھی‘ اور ’بے شرم‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رشی کپور کی آخری فلم ’شرما جی نمکین‘ ان کے انتقال کے بعد مکمل کی گئی، جس میں باقی مناظر اداکار پاریش راول نے مکمل کیے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رشی کپور

پڑھیں:

اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے؛ ہانیہ عامر

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر کیے گئے دل دہلا دینے والے قتل پر شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کے ذریعے نہ صرف واقعے کی مذمت کی بلکہ معاشرتی اقدار پر بھی سوالات اٹھا دیے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں صرف ایک جملہ لکھا ہوا لیکن اس ایک جملے نے معاشرے کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

ہانیہ عامر نے جو تحریر شیئر کی اس میں لکھا تھا کہ ’’اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل شروع کر دیں تو معاشرے میں ایک بھی مرد زندہ نہ بچے‘‘۔

https://www.instagram.com/p/DMXOlgMIVV3/

ہانیہ عامر نے اس عکسی پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا لیکن پیغام بالکل واضح اور پُرتاثیر تھا۔ ان کا اشارہ بلوچستان واقعے کی جانب تھا۔

اداکارہ نعیمہ بٹ نے ڈیگاری واقعے کی تصویر کے ساتھ ایک معنی خیز کیپشن شیئر کیا۔ انھوں نے لکھا کہ ڈرپوک دیکھا ہے؟ وہ دیکھو ہاتھ میں بندوق ہے۔ بہادر دیکھنا ہے؟ وہ دیکھو ہاتھ میں قرآن ہے۔ بس اتنی سی کہانی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

سوشل میڈیا صارفین نے ان دونوں کی پوسٹس کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ معاشرے میں قانون کی عمل داری بے حد ضروری ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ عید الاضحیٰ سے چند روز قبل کا ہے تاہم اس کی ویڈیو اب وائرل ہوئی اور حکام نے ایکشن لیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند مسلح افراد خاتون اور مرد کو لاتے ہیں اور کچھ فاصلے پر کھڑا کرکے گولیاں مار دیتے ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی کیوں ٹوٹی تھی؟ وجہ سامنے آگئی
  • لپ فلرز ختم کرانے کے بعد عرفی جاوید نے نئی تصویر شیئر کردیں، اب کیا حال ہے؟
  • عائزہ خان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر وائرل
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا
  • شاہ رُخ اور پریتی کیساتھ ڈانس پرفارمنس، ہمایوں سعید نے یادگار قصہ سُنا دیا
  • فواد خان کیساتھ فلم عبیر گلال کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور نے خاموشی توڑ دی
  • دیامر : بابوسر ریلے میں جاں بحق ڈاکٹر مشال اور دیور کی میتیں لودھراں روانہ کردی گئیں
  • اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے؛ ہانیہ عامر
  • علیزے شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف: "میرا گرنا ایک حادثہ نہیں تھا، مجھے جان بوجھ کر دھکا دیا گیا"