سید عباس عراقچی کی ہاکان فیدان کیساتھ مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اپنے ترک ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے بالواسطہ جوہری مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج شام اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو نے سفارتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سید عباس عراقچی و ہاکان فیدان کے درمیان ہونے والی اس ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایرانی و امریکی مذاکراتی وفود کے درمیان عمان میں منعقدہ بالواسطہ جوہری مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے قبل ازیں بھی متعدد غیر ملکی حکام کے ساتھ باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رہا ہے کہ جن میں متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عراق اور دیگر دوست ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شامل ہیں جبکہ سید عباس عراقچی کی جانب سے عنقریب ہی ماسکو کا دورہ بھی طے ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
فائل فوٹونائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔