کرینہ کپور کا میگھنا گلزار کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور پہلی بار ساؤتھ انڈین سپر اسٹار پَرِتھوی راج کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔

ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی فلم ’دائرہ‘ ایک سنجیدہ، گہری اور معاشرتی حقائق سے جڑی کہانی ہے جو جرائم، سزا اور انصاف جیسے پیچیدہ موضوعات کو بےباک انداز سے پیش کیا گیا ہے۔

کرینہ کپور نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ دائرہ میرے لیے ایک خاص فلم ہے۔ میگھنا گلزار کے ساتھ کام کرنا ایک خواب تھا، جن کی فلمیں 'تلوار' اور 'راضی' ہمیشہ میرے دل کے قریب رہی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ پرتھوی راج جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ایک اعزاز ہے۔ دائرہ کی کہانی نہ صرف چونکا دینے والی ہے بلکہ معاشرتی سوچ کو جھنجھوڑنے والی بھی ہے۔

کرینہ کپور کیساتھ کام کرنے والے پرتھوی راج نے کہا کہ جب مجھے اس فلم کی کہانی سنائی گئی تو میں فوراً اس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو گیا۔

فلم اس وقت پری پروڈکشن مرحلے میں ہے اور تاحال فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرینہ کپور کے ساتھ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کا ستھرا پنجاب کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کو زبردست کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلیے ستھرا پنجاب کی جیکٹ پہن کر آئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کیلئے راشن کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیربلدیات نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور انشاء اللہ اگلے مہینے لاہور میں آپ سے ملاقات کر کے سب کو راشن کارڈ دیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس راشن کارڈ کی مدد سے ہر ملازم مہینے میں تین ہزار روپے تک کی خریداری کرسکے گا، یہ آپ کی بہن اور بیٹی کی طرف سے ایک حقیر سا تحفہ ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے انہیں ہیروز قرار دیا اور کہا کہ آپ نے میرے خواب کو تعبیر دی، صرف ایک سال میں وہ ممکن کر دکھایا جس کا سوچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بطور وزیر اعلیٰ میں کمانڈوز کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب ٹیم کی وردی کیوں نہیں پہن سکتی، پولیس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سب انتظامیہ میری فورس کا حصہ ہے اسی طرح ستھرا پنجاب بھی میری ٹیم کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیم نے شہر، دیہات،گلی محلوں، سڑکوں کو صاف کیا ان کی شکر گزار ہوں، ستھرا پنجاب کی ٹیم نے پنجاب کے شہر،گلی محلے اورکونے کونے کو صاف کر دیا ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے دوران سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنر،کابینہ اورستھرا پنجاب کی ٹیموں نے بھر پور کام کیا، سیلاب کے دوران ستھرا پنجاب کی ٹیم نے انسانی زنجیر بنا کر سیلابی ریلے کو روک رہے تھے جبکہ ریسکیو کا کام ستھرا پنجاب کی ٹیم کا نہیں تھا لیکن انسانی ہمدردی کے پیش نظر دن رات کام کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرزکو تصویر پرلگے کیچڑ کو صاف کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی، ساہیوال میں ستھرا پنجاب کے ورکرز گلی محلوں میں اعلان کرکے کوڑا کڑکٹ اکٹھے کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں لوگوں کے خواب پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں، ستھراپنجاب کی ٹیم نے میرے خواب پورے کیے۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ فورس پر مشتمل ٹیم دنیا کی سب سے بڑی ٹیم ہے۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • شاہد کپور کا خاندان پاکستان کے کس شہر میں رہتا تھا؛ والد پنکج کپور کا بڑا انکشاف
  • 2 سال قبل غم میں ڈوبی تصویر میں دکھائی دینے والی غزہ کی خاتون مزید مصائب کا شکار
  • پون سنگھ کے مداح بھارتی اداکارہ کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے لگے
  • کریسٹیانو رونالڈو کا نیا مشن: صحت، خوداعتمادی اور خوبصورتی کو فروغ دینے کا عزم
  • علی امین گنڈا پور کے مطالبے پر سپیکر کے پی اسمبلی کا استعفیٰ دینے سے انکار 
  • حق مہر وہی ہوگا جو نکاح نامہ کی انٹری 13 میں درج ہوگا، عدالت عظمیٰ
  • وزیراعلیٰ کا ستھرا پنجاب کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان
  • پیپلز پارٹی عدم اعتماد لائے، ہم ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ، اسد قیصر
  • چین میں 20 ویں منزل سے گرنے والی 4 سالہ بچی کرشماتی طور پر بچ گئی
  • دیپیکا پڈوکون کے پیچھے چلتے ہوئے رنبیر کپور اپنی کار بھول گئے