’ہانیہ عامر کو نہیں جانتی‘، اداکارہ نعیمہ بٹ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اداکارہ نعیمہ بٹ نے ہانیہ عامر کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔
نعیمہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں شرکت کی جہاں میزبان وسیم بادامی نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے مختلف سوالات کیے۔
دورانِ پروگرام اداکارہ کو ہانیہ عامر کی گِبلی امیج دکھائی گئی جسے وہ پہچان نہ سکیں جس پر میزبان نے حیران ہو کرکہا کہ آپ ہانیہ عامر کو نہیں پہچان سکیں؟ جواب میں نعیمہ بٹ نے کہا کہ میں ان کو اتنے اچھے سے نہیں جانتی۔
میزبان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہانیہ عامر کے ساتھ ڈرامہ کیا ہے اور آپ کہہ رہی ہیں کہ انہیں پہچانتی نہیں ہیں جس پر نعیمہ بٹ نے کہا کہ ساتھ ڈرامہ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ انہیں جانتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان سے ہانیہ عامر کی گبلی امیج نہیں پہچانی جا رہی تھی۔
ہانیہ عامر کو نہ پہچاننے پر صارفین نعیمہ بٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ جس کے ساتھ پراجیکٹ کیا اور جس کی وجہ سے نعمہ بٹ مشہور ہوئیں یہ انہیں ہی نہیں جانتیں۔ جبکہ عنبرین نامی صارف نے کہا کہ نعیمہ بٹ کی جیلسی باہر آ گئی ہے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ نعیمہ بٹ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’رباب‘ کا کردار اپنی اصل زندگی میں بھی ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا اپنا ایسا رویہ بند کریں۔
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ حرکت کر کے نعیمہ بٹ نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے جبکہ کسی نے کہا کہ آپ کے نہ جاننے سے ہانیہ عامر کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھی گئی۔ ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی آخری قسط کو سینما میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستانی ڈرامے پی ایس ایل پی ایس ایل 10 نعیمہ بٹ ہانیہ عامر وسیم بادامی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستانی ڈرامے پی ایس ایل پی ایس ایل 10 ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر کو نے کہا کہ
پڑھیں:
سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
سٹی42:سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے۔
سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز ون، اللہ ہو چوک مسجد میں ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ نے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست