اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں وزارت آبی وسائل کی رپورٹ میں ملک میں پانی کے تمام بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت آبی وسائل کی رپورٹ کے مطابق پانی سے متعلق 7 بڑے منصوبوں میں سے صرف ایک پر 50 فیصد تک کام مکمل ہو سکا۔ پاکستان پانی کے کم ترین ذخیرے والے ممالک میں شامل ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم پر 15 فیصد کام مکمل ہو سکا جبکہ داسو ڈیم کی تعمیر کا کام 21 فیصد تک مکمل ہو سکا۔ مہمند ڈیم پر کام 33 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔

کرم تنگی ڈیم کا افتتاح 2016 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیا جس پر اب تک 75 فیصد تک کام مکمل ہو سکا ہے۔ پاکستان میں فی کس کیوبک پانی 1000 میٹر ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس وزارت کی کارکردگی حیران کن ہے کہ کوئی منصوبہ بھی مکمل نہیں ہو سکا۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مکمل ہو سکا

پڑھیں:

ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فی صد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شب کینیڈا سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ یکم اگست 2025 سے، کینیڈا سے امریکہ آنے والی مصنوعات پر 35 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائے گا، جو تمام شعبہ جاتی محصولات سے ہٹ کر ہوگا۔

امریکی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے میٹ دی پریس کی میزبان کرسٹن وَلکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام باقی ممالک جن کے ساتھ ابھی تک تجارتی معاہدے نہیں ہوئے یا انہیں کوئی تجارتی خط موصول نہیں ہوا ان پر بھی ایک عمومی ٹیکس شرح نافذ کرنے جا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم بس یہ کہنے جا رہے ہیں کہ باقی تمام ممالک کو بھی ٹیکس دینا ہوگا، چاہے وہ 20 فیصد ہو یا 15 فیصد۔ ہم اس پر اب کام کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے 20 سے زائد ممالک کو صدر ٹرمپ خطوط بھیج چکے ہیں جن میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ یکم اگست تک کوئی تجارتی معاہدہ نہ کر سکے تو ان کی مصنوعات پر متعین نرخوں کے مطابق محصولات عائد کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ایئرلائن کو گزشتہ برس 4.6 ارب کے خسارے کا انکشاف
  • کے پی قدرتی وسائل اور صلاحیت سے مالامال ہونے کے باوجود ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، گورنر
  • آزاد کشمیر بینک کو جدت اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انوارالحق
  • ضلع غربی کے عوام کا دیرینہ مسئلہ پانی ہے‘مرتضیٰ وہاب
  • مون سون طوفانی بارشیں، فضائی آپریشن متاثر، کئی پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار
  • ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فی صد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا
  • آبادی میں تیزفتار اضافہ قومی ترقیاتی عمل میں بڑی رکاوٹ ہے،صدر زر داری
  • چین کا14واں پانچ سالہ منصوبہ : معدنیات کی دریافت کا ہدف قبل از وقت مکمل
  • سلینا گومز اور بینی بلانکو کی شادی تاخیر کا شکار؟
  • پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی دینے والے بھارت کو اپنا پانی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا