دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )چین اور بھارت نے براہ راست پروازیں بحال کرنے پر بات چیت شروع کردی ہے تاہم ابھی تک اس کے دوبارہ آغاز سے متعلق کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پڑوسی ممالک نے جنوری میں تجارتی اور اقتصادی اختلافات کو حل کرنے پر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا، اس اقدام سے ان کے ہوابازی کے شعبوں کو فروغ ملے گا.

نئی دہلی میں انڈین چیمبر آف کامرس کی طرف سے منعقدہ ایک کانفرنس میں شہری ہوابازی کے سیکرٹری ووملنمانگ ووالنم نے کہا کہ ہوا بازی کی وزارت اور چین میں ہمارے ہم منصب نے ایک اجلاس میں تبادلہ خیال کیا.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ابھی کئی مسائل کو حل کرنا باقی ہے ہمالیہ کے سرحدی علاقوں میں دنوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان 2020 میں ہونے والے تصادم کے بعد بھارت اور چین کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے، جس میں کم از کم 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے.

سرحدی تنازعہ کے بعدبھارت نے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں،سینکڑوں مشہور ایپس پر پابندی لگا دی اور مسافروں کے راستے کاٹ دیے، حالانکہ براہ راست کارگو پروازیں جاری تھیں اکتوبر میں سرحد پر فوجی تعطل کو کم کرنے کے معاہدے کے بعد سے تعلقات میں بہتری آئی ہے، رواں مہینے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روس میں بات چیت کی تھی جس کے بعد نئی پیش رفت سامنے آئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے پر بات چیت شروع ہوئی ہے.                                                                                   

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے براہ راست بات چیت

پڑھیں:

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام

نئی دہلی میں بھارت اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ 

مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال نے کی۔ دونوں فریقین نے مزید ملاقاتوں پر تو اتفاق کیا لیکن بڑے مسائل پر پیش رفت نہ ہوسکی۔

بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے تاہم روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور واشنگٹن اس پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے تاکہ تجارتی ڈیل آگے بڑھ سکے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پہلے ہی بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • چارلی کرک کو قتل کرنے کا دعویٰ کرنے والا بیان سے مکر گیا، حقیقت بیان کردی
  • آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ
  • سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
  • ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
  •  امریکی پابندیوں پر ردعمل‘ سوڈان کا براہِ راست روابط پر زور