لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) نے لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر کو خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے اقدامات کے لیے اپنا باضابطہ برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیر کو چیمبر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب ’ شی لیڈز - اے ٹریبیوٹ ٹو ویمن’ کے دوران کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس تقریب میں پاکستان بھر کی خواتین کی لچک، طاقت اور نمایاں خدمات کو سراہا گیا، جس میں پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون تھری اسٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر خان مہمان خصوصی تھیں۔آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو حوصلے، لگن اور رکاوٹوں کو توڑنے کا مظہر قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر نے پاکستان میں خواتین کے لیے ممکنات کی نئی تعریف کی ہے اور وہ امید اور آرزو کی علامت ہیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں، لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر آرمی میڈیکل کور (اے ایم سی) کی کرنل کمانڈنٹ مقرر ہونے والی پہلی خاتون جنرل بنیں۔
اس سے قبل 2020 میں وہ پاکستان کی پہلی خاتون آرمی افسر بنیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل پاکستان کی نگار جوہر
پڑھیں:
دشمن کو ہماری قومی یکجہتی سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
تصویر، اسکرین گریبپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
اس موقع پر انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو قوم کی کامیابی قرار دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قوم بلا مذہبی امتیاز دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ تاریخ اور قومی نصب العین کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وطن کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے۔
اس موقع پر طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔