وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، کسانوں کیلئے شاندار پیکج لانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کسان پیکج سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کے لئے گندم کٹائی کے موقع پراپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے شاندار کسان پیکج کااعلان آج(بدھ) کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے یہ پیکج پنجاب کی تاریخ کا منفرد،بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا۔ پیکج سے گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔ایسے اقدامات کرینگے آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی۔ کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا ہے۔ کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کرینگے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔