شوکت خانم اسپتال میں علاج کیلئے پشاور سے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لاہور:
پشاور سے علاج کے لیے بیٹے کے ساتھ شوکت خانم اسپتال ے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا ہوگئیں اور پولیس نے گم شدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔
لاہور کی ستوکتلہ پولیس نے شوکت خاتم اسپتال سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی خاتون کے بیٹے کی درخواست پر اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 57 سالہ نجمہ بی بی گزشتہ روز بیٹے محمد رضا کے ساتھ شوکت خانم اسپتال آئی جہاں رضا دوا لینے کے لیے گئے اور تھوڑی دیر بعد واپس لوٹا تو اپنی والدہ کو غائب پایا۔
اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو سڑک کنارے اکیلی چلتی ہوئی دیکھا جاسکتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چارج سنبھال لیا
پشاور:خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
پشاور کی نو تعینات ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ان کی پہلی ترجیح ہے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے کہا کہ تفتیشی شعبے میں شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر کیس کی غیر جانب دارانہ اور بروقت تفتیش ہوگی تاکہ مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جا سکے۔
ایس ایس پی عائشہ گل نے کہا کہ عوام کو انصاف دلانے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔