کراچی: ندی سے ڈوبنے کے دوران زندہ نکالے جانیوالا شخص دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لیاری ندی سے ڈوبنے کے دوران زندہ حالت میں نکالے جانے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا ۔
شیر شاہ لیاری ندی سے دو روز قبل ایدھی کے رضا کاروں نے ڈوبنے والے شخص کو زندہ نکال کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سردخانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لیاری میں عمارت گرنے پر تنقید جائز تھی، ذمہ داری قبول کرتے ہیں: سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے پر سندھ حکومت پر تنقید ہوئی جو جائز تھی، وہ بطور وزیر اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر عمارتوں پر شبہ بھی ہے تو خالی کرکے دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخدوش عمارتوں سے رہائشیوں کو نکالنا ہوگا، لوگوں کی لاشیں نکالنا انہیں گھروں سے باہر نکالنے سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔