میچ میں فتح کے بعد شاہین آفریدی اور انشا کے بیٹے کی اسٹیڈیم سے پہلی بار تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
15 اپریل منگل کو کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ ہوا جس میں قلندرز نے 65 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر میچ کے بعد اسٹیڈیم کے کچھ مناظر شیئر کیے گئے جس میں شاہین کی گود میں ان کا بیٹا عالیار آفریدی موجود ہے۔
وائرل تصاویر میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو شاہین کے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ان تصاویر میں شاہد آفریدی کی دو چھوٹی بیٹیاں بھی موجود ہیں جو گزشتہ رات کراچی اور لاہور کا میچ دیکھنے کراچی کے اسٹیڈیم آئی تھیں۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی بیٹے کے ہمراہ ایسی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں جس میں عالیار کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا تھا جب کہ اب اسٹیڈیم سے یہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔