بیٹوں سے ہفتہ وار ٹیلی فون پر رابطہ اور ذاتی معالج سے چیک اپ ‘عمران خان کی درخواستیں منظور
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر دو اہم درخواستوں کو منظور کرلیا ہے جن میں ان کے بیٹوں سے ہفتہ وار ٹیلی فون پر رابطہ کرنے اور ذاتی معالج کی جانب سے میڈیکل چیک اپ جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی.
(جاری ہے)
وکیل دفاع نے درخواست کی کہ ایک ذاتی معالج سے ماہانہ چیک اَپ کروایا جائے عدالت نے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد درخواستیں منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی ایک اور درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان اور ان کی ایک اہلیہ بشریٰ بی بی کی قبل از گرفتاری ضمانت کی چھ درخواستوں کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی ہے.
جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات اور انٹرنیٹ کی خرابی کو سابق وزیر اعظم کو یا تو ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کیے جانے کی وجوہات کے طور پر بتایا مدعا علیہ نے ایک درخواست دائر کی جس میں عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ مزید تاخیر کے بغیر میرٹ پر ضمانت کی درخواستوں کا فیصلہ کرے ‘درخواست گزاروں کو پیش کرنے کے بار بار عدالتی احکامات کی متعلقہ پولیس اور جیل حکام نے تعمیل نہیں کی. دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی عدالت نے تفتیش کاروں کو بشریٰ بی بی کی حراست میں موجودگی کے دوران انہیں شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی سماعت میں وکلائے دفاع نے بھی سابق خاتون اول کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے قبول کر لیا گیا کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی گئی.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کی کی درخواست درخواست کی
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کی امریکی صدر ٹرمپ کے معاون خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں نے کیلیفورنیا میں امریکی صدر کے معاون خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی ہے۔
عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سیلمان خان کی رچرڈ گرینل سے ملاقات امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رچرڈ گرینل نے سلیمان اور قاسم کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دوستوں کو خوش آمدید، قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔
انہوں نے عمران خان کے بیٹوں سے کہا کہ آپ دونوں مضبوط رہیں، دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں، سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے آپ اکیلے نہیں ہیں۔
Welcome to California, my friends.
I loved hanging out with you today.
Sulaiman and @Kasim_Khan_1999, you must stay strong.
There are millions of people around the world who are sick of political prosecutions.
You are not alone. #freeimrankhan pic.twitter.com/TOAOjrEiM1