وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی ہورہی ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، آج پاکستان میں پیٹرول کی قیمت خطے میں انڈیا، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی کم ترین سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چند ہفتوں میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو عوام کے لیے سب سے بڑ ی تکلیف کا باعث بجلی کے بل بنے تھے، جس کے باعث وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پچھلی گرمیوں میں نواز شریف کی ہدایت پر اقدامات کیے اور اربوں روپے کی سبسڈی دی، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو وفاقی حکومت نے 50 ارب روپے ریلیف دیا جبکہ مریم نواز شریف نے 500یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو تحفظ دینے کی کوشش کی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ مارچ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ساڑھے 7  روپے کا ریلیف لوگوں کو مستقل بنیادوں پر دیا جو یقیناً لوگوں کے لیے گرمی کے مہینوں میں آسانی کا باعث بنے گی، اس ساری کوشش کو ساری دنیا سراہ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منرلز فورم میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت پاکستان کے معدنی شعبے پر اعتماد کا مظہرہے، علی پرویز ملک

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کئی موقعوں پر حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے، اس طرح آئی ایف سی کے نمائندگان نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے، فچ ریٹنگ ایجنسی کی تازہ رپورٹ میں پاکستان کو ایک انوسٹمنٹ گیٹ مارکیٹ کے طور پر بتایا گیا ہے، پاکستان کی ریٹنگ کو بڑھا کر B مائنس کردیا گیا ہے۔

وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ منرل سمٹ ایک بین الاقوامی ایونٹ بن کے پاکستان کی ایک مارکیٹنگ اسٹوری کے طور پر سامنے آئی ہے، ترکیے، سعودی عرب کے وزیر اس ایونٹ میں شرکت کے لیے آئے، اس کے علاوہ ریکوڈک اب آپریشنل ہونے جارہا ہے، مارک برسٹو نے ریکوڈک کی آپریشنلائزیشن اور اس کی فنانشل کلوز کے بارے میں ساری تفصیلات دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان منرلز انویسٹمنٹ  فورم میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں، وزیرپیٹرولیم

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی رکھتے ہیں اور یہ ہمت بھی رکھتے ہیں کہ مشکل فیصلے لیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے عوام کی تکلیفوں کا مداوا کرنے کے لیے ایک اور مشکل فیصلہ کیا ہے، بلوچستان میں این 25 جس کے لیے ہرکوئی آواز اٹھاتا ہے، وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت کی کمی ودہولڈ کرتے ہوئے اضافی وسائل سے این 25 مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 40روپے کمی ہوئی ہے، آج پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت خطے کے ممالک بشمول انڈیا اور بنگلہ دیش اور نیپال کم ترین سطح کے اوپر ہے، جب موجودہ حکومت آئی تو پیٹرول کی قیمت 300 سے اوپر تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف پیٹرول کی قیمت علی پرویز ملک اقدامات کی نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا