پی ٹی آئی کی اوورسیز فنڈنگ بند ہوگئی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اوورسیز فنڈنگ بند ہوگئی ہے، اوورسیز فنڈنگ کرنے والے آج اوورسیزپاکستانی کنونشن میں تھے۔
سابق وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے کہا کہ جن کا لسٹ میں نام نہیں ہوتا ان کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوجاتی ہے،یہ سب ایک تیاری کا اشارہ ہے، جیسے ایم کیوایم پاکستان ہے ویسے ہی پی ٹی آئی پاکستان بنے گی، بس مقدر کے سکندرکی تلاش ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خود ہی اپنے بیانیے کو سبوتاژ کر دیتے ہیں، کسی کو ضرورت ہی نہیں۔
سینیٹر واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اوورسیز فنڈنگ بند ہو گئی ہے، پی ٹی آئی کو جو اوورسیز فنڈنگ کرتے تھے، آج اوورسیزپاکستانی کنونشن میں تھے، آرمی چیف کوکریڈٹ دینا چاہیے، اوورسیز کنونشن میں لوگوں کو اعتماد بحال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اسمارٹ آدمی ہیں وہ بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
سابق وزیر نے کہا کہ آرمی چیف کی جو آج تقریر تھی، اس میں پلان بھی تھا اور عزم بھی تھا، آرمی چیف کی تقریر میں کمانڈ بھی تھی اور مستقبل کا بھی بتا رہے تھے، آرمی چیف کیلئے جو نعرے لگائے گئے، میں نے کسی اور کیلئے ایسے نعرے نہیں سنے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیےکہیں کوئی بات نہیں ہورہی، بانی کیلئے کیوں ٹرمپ کارڈ نہیں چلا، کیوں اوورسیزپاکستانی کنونشن میں آگئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی اوورسیز فنڈنگ ا رمی چیف کا کہنا
پڑھیں:
آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔
اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔
اینڈی پائیکرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا، ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دینا کھیل کی روح کے خلاف ہے۔