لاہور( نیوزرپورٹر)  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے صوبے کی تاریخ کا پہلا منفرد، بہترین اور بے مثال پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے رواں سال گندم کے کاشتکاروں کے لئے آبیانہ/ فکس ٹیکس میں چھوٹ کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے پیکج کے تحت گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لئے چار ماہ مفت سٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ الیکٹرانک ویئر ہاؤسنگ ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای ڈبلیو آر سسٹم کے تحت گندم سٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک چٹ/رسید ملے گی۔ 24گھنٹے کے اندر چیک کی مانند یہ چٹ /رسید بینک کو دے کر ٹوٹل لاگت کا 70فیصد تک قرض لیا جا سکے گا۔ گندم خریداری کے لئے فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو100ارب روپے تک بنک آف پنجاب سے حاصل کردہ قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فلور مل اور گرین لائسنس ہولڈرز کو گندم کی فوری اور لازمی خریداری اور سٹوریج کی مجموعی کیپسٹی کے 25 فیصد تک لازمی گندم سٹور رکھنے کے لئے فوری طور پرکابینہ سے منظوری لینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پرائیویٹ سیکٹر کو گندم سٹوریج کے لئے ویئر ہاؤس کی بحالی اور تعمیر کے لئے بنک آف پنجاب فنانسنگ کرے گا۔ گندم کے کاشتکاروں کو سٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کے لئے پانچ ارب روپے کا مارک اپ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔  وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ہر دم ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ اگر کسی کاشتکار نے گندم لگائی ہے تو گندم کے کاشتکار کو اس کا بھر پور معاوضہ ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انوائرمنٹل اپرول مینجمنٹ سسٹم اور گاڑیوں کے لئے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم لانچنگ کی۔ ایمیشن ٹیسٹ سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی گاڑی کو پہلا ای ٹی ایس سٹیکر بھی لگایا۔ مریم نواز شریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔ گرین سکواڈ اربن ایریا میں اینٹی پلاسٹک کمپین، ڈسٹ اور ڈینگی کنٹرول کے لئے کام کرے گا۔  بلیو سکواڈ آبی ذخائرکو محفوظ بنانے کے لئے کاوشیں کرے گا۔ گاڑیوں کے فیول کی ٹیسٹنگ اور زہریلے دھویں کے خلاف بلیک سکواڈ کا م کرے گا۔ ریڈ سکواڈ صنعتی علاقے اور ہسپتالوں میں مضر صحت مواد سے بچاؤکے لئے کام کرے گا۔ ہاک آئی سکواڈ 360 ڈگری لائیو کیمرہ بردار گاڑیوں اور اندھیرے میں دیکھنے والے 11تھرمل ڈرون کے ساتھ ماحولیاتی نگرانی کرے گا۔ ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ کے لئے خصوصی اربن پٹرولنگ اینڈ ویجی لینس سکواڈ کام کرے گا۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا برک کلن سکواڈ 8خصوصی ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھٹوں کی نگرانی کرے گا۔ اینٹی پلاسٹک اور فیوجیٹو ڈسٹ سکواڈ پلاسٹک اور ڈسٹ آلودگی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہوگا۔ پوائنٹ سورس پلوشن مانیٹرنگ سکواڈ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کی مانیٹرنگ کرے گا۔ موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن کے ذریعے متعلقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی پر چیک رکھا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف تقریب کے بعد انوائرمنٹ فورس کے پاس گئیں اور انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے نوجوان بچے اور بچیوں کو سراہا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے قیام پر فخر ہے۔ پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مریم نوازشریف نے کہا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کے تمام بچوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے لاکھوں درخت لگوا چکے ہیں، اور بھی درخت لگوا رہے ہیں۔ ہمارے آنے سے پہلے جتنے برے حالات تھے سب کے علم میں ہیں۔ کسی کو ملک و قوم کی پروا نہیں تھی، لیکن اب پروا کرنے والے لوگ آچکے ہیں۔ چار سال ایک حکومت رہی، اس نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چار سال رہنے والوں نے کام کیا ہوتا تو پاکستان کی یہ حالت نہ ہوتی۔ شہبازشریف کی محنت کے ثمرات تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔ آج ڈیفالٹ کی آواز نہیں آتی بلکہ سٹاک ایکسچینج کے نئے ریکارڈ بننے کی آواز آتی ہے۔ بجلی کے نرخ کبھی کم نہیں ہوتے لیکن ہم نے اللہ کے فضل وکرم سے کرکے دکھایا۔ آج پروا کرنے والے لوگ آئے تو قوم اور ملک کے حالات بدل رہے ہیں۔ محمد نوازشریف کی ٹیم کی کوشش دیکھیں کہ آج مہنگائی پچھلے کئی سالوں کی کم سطح پر ہے۔  ڈاکٹروں کی عزت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ فرض پورا کرنے والے ڈاکٹروں کی بہت عزت ہے مگر لاپرواہی اور کوتاہی کو برادشت نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان میں کھدائی کے دوران چار مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نوازشریف نے کہا مریم نواز شریف کاشتکاروں کو کرنے والے نے کہا کہ گندم کے کے تحت کے لئے کرے گا

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثر کو بہتر بناسکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم