کانگو ، آگ لگنے کے بعد کشتی ڈوب گئی ، 50 افراد ہلاک ، 200 لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کانگو(نیوز ڈیسک)کانگو میں کشتی کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک اور 200 لاپتہ ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کانگو کے شمال مغربی علاقے میں کشتی میں سوار ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد کشتی ڈوب گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک اور 200 لاپتہ ہو گئے جبکہ 100 افراد کو بچا لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ دو سو لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پہلگام حملہ پروپیگنڈا: ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
پہلگام حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلایا گیا جھوٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ حملے میں مبینہ طور پر ہلاک قرار دیے گئے بھارتی نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں، جب کہ حقیقت میں یہ جوڑا زندہ و سلامت ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خود بھارتی جوڑے نے اپنی زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ ویڈیو میں خاتون کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ”ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے۔بھارتی جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کی پرانی تصاویر کو ہلاک افراد کے طور پر نشر کیا گیا، جو ان کے لیے اور ان کے اہلخانہ کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنی۔ انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں. تاکہ ان کی جعلی تصاویر کا استعمال روکا جا سکے۔سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صرف ایک مثال ہے، ممکن ہے کہ مزید افراد جو ہلاک قرار دیے گئے وہ بھی زندہ ہوں۔ ماہرین کے مطابق یہ سب بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔یہ انکشاف بھارتی میڈیا کی جانب سے غیر مصدقہ خبروں اور سنسنی پھیلانے کی روش پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، جو نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہے بلکہ متاثرین کے اہلخانہ کو بھی ذہنی اذیت میں مبتلا کرتی ہے۔