ممنوعہ دوا کا استعمال، بولر پر 12 ماہ کی پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر کے بائیں ہاتھ کے بولر کیتھ بارکر پر 12 ماہ تک تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق جولائی 2024 سے ہوگا۔
کرک انفو کے مطابق کیتھ بارکر کو گزشتہ برس مئی میں ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں اِنڈاپیمائڈ مثبت آنے پر کرکٹ ریگولیٹر کی جانب سے جولائی 2024 میں معطل کر دیا گیا تھا۔
بعد ازاں گیند باز نے گزشتہ ماہ 5 مارچ کو ہونے والی سماعت میں انگلش کرکٹ بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ ضوابط کے دو ضابطوں کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا اور اب وہ رواں برس 4 جولائی سے دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔
اگرچہ اِنڈاپیمائڈ واڈا کی 2024 کی ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل ہے، لیکن یہ ہائپر ٹینشن کے علاج کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔
یہ دوا کیتھ کو طویل عرصے تک استعمال کی جانے والی گزشتہ دوا کے متبادل کے طور پر لکھی گئی تھی لیکن چونکہ استعمال کے وقت یو کے اینٹی-ڈوپنگ کے سامنے ظاہر نہیں کی گئی اس لیے اس کے استعمال کے لیے استثنی کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔
ریویو پینل نے کیتھ کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنے اور کارکردگی بہتر نہ کرنے کے ارادے کے موقف کو قبول کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 12 ماہ کی پابندی عائد کی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔
مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔
پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔