13 سال بعد پاک بنگلہ دیش مذاکرات کا آغاز، سیکرٹری خارجہ ڈھاکا پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)پاک بنگلہ دیش کے درمیان تیرہ سال بعد مذاکرات آج ڈھاکا میں شروع ہوں گے۔
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ڈھاکہ پہنچ گئی ہیں، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے، یہ مشاورتی اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا سلسلہ 13 سال بعد دوبارہ بحال ہونے جا رہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ گزشتہ روز ڈھاکا پہنچیں تو بنگلہ دیش کی ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا عشرت جہاں نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مشاورتی اجلاس میں باہمی امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں منعقد ہوا تھا۔
اسلام آباد میں شدید ژالہ باری دوبارہ کب ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائن کی ڈھاکہ سے ریاض کے لیے پروازیں شروع
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائنز یو ایس بنگلہ ایئرلائنز نے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈھاکہ سے ریاض کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پہلی پرواز پیر کو حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکہ سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 423 مسافر سوار تھے۔(جاری ہے)
یو ایس بنگلہ ایئرلائنز ہر ہفتے ڈھاکہ سے سعودی عرب کے لیے پانچ فلائٹیں ایئربس 330 طیارے کے ذریعے چلائے گی۔مستقبل میں ایئرلائنز کا ان پروازوں کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا منصوبہ ہے۔جنرل منیجر پبلک ریلیشینز یو ایس بنگلہ ایئرلائنز قمرالاسلام نے کہا کہ ہم مکمل بکنگ کے ساتھ فلائٹ چلا رہے ہیں۔مشرق وسطی کے کسی بھی منزل کے لیے پروازوں کی طلب رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں مسافروں سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے، جلد ہی اس روٹ پر روزانہ کی بنیاد پر پروازیں چلائی جائیں گی۔