چینی صدر کمبوڈیا کے سرکاری دورے پر نوم پین پہنچ گئے، ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
چینی صدر کمبوڈیا کے سرکاری دورے پر نوم پین پہنچ گئے، ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
نوم پین :چینی صدر شی جن پھنگ کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کی دعوت پر کمبوڈیا کے سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے نوم پین پہنچے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ جب شی جن پھنگ نوم پین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو بادشاہ سیہامونی کی قیادت میں شاہی خاندان کے ارکان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین، قومی اسمبلی کے پہلے نائب چیئرمین اور پانچ نائب وزرائے اعظم نے ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
سیہامونی نے ہوائی اڈے پر صدر شی جن پھنگ کے لئے ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔شی جن پھنگ نے ان کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔اس دوران فوجی بینڈ نے چین اور کمبوڈیا کے قومی ترانے پیش کیے۔ اس کے علاوہ وہاں موجود سینکڑوں مقامی افراد نے بھی صدر شی جن پھنگ کا پر تپاک استقبال کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے قومی پرچم اور دیگر بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “کمبوڈیا-چین دوستی، اتحاد اور تعاون زندہ باد” کے الفاظ درج تھے۔
ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ نے اپنی تحریری تقریر میں کمبوڈیا کے روایتی نئے سال کے موقع پر کمبوڈیا کی حکومت اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے، ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کے لئے ایک مثال قائم کی ہے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دوستی اور مشترکہ ترقی، تزویراتی تعاون کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے اور علاقائی اور عالمی امن و استحکام میں مزید مثبت توانائی پیدا کرنے کے لیے کمبوڈیا کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہوائی اڈے پر کمبوڈیا کے نوم پین
پڑھیں:
چین کے کھلے پن کے دروازے دن بدن وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں ، چینی وزارت تجارت
چین کے کھلے پن کے دروازے دن بدن وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں ، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت تجارت کی معمول کی پریس بریفنگ میں، ترجمان نے بتایا کہ وزارت تجارت “مشترکہ وسیع مارکیٹ۔ چینی برآمدات” سیریز کے نئے پروگراموں کا آغاز کرے گی۔
ہر سال دس اہم موضوعات کے تحت سو سے زائد تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ترجمان حہ یا دونگ نے بتایا کہ “مشترکہ وسیع مارکیٹ۔ چینی برآمدات” سیریز تقریبات کا انعقاد اس بات کا واضح اظہار ہے کہ چین کی وسیع مارکیٹ کے مواقع ہمیشہ موجود ہیں،
دنیا کے لیے چین کے کھلے پن کے دروازے دن بدن وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں۔ چین دنیا کے تمام ممالک کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ ہاتھ ملا کر مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور مشترکہ ترقی کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم کی جعلی تصویر پر درج مقدمے کے خلاف شاندانہ گلزار کاقانونی جنگ لڑنے کا اعلان وزارت آئی ٹی کا کیش لیس معیشت منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ایف بی آر کا مینول ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کیلئے خصوصی سہولیات کا اعلان مسلح افواج کو سپورٹ کرنے کیلیے سرکاری اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، وزیر خزانہ بٹ کوائن کریش! 4 ماہ کی کم ترین سطح پر قیمت، سرمایہ کاروں میں کھلبلی سونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم