آزاد کشمیر سے ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
آزاد کشمیر سے ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
مظفرآباد(آئی پی ایس) آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ کرنل وقار نور کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے نو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کرنل وقار نور اورآئی جی نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر وزیرداخلہ نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں دہشتگردی کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کوگرفتار کیا ہے ان دہشت گردوں کو سرحد پار سے تربیت دی جا رہی تھی۔
وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ثاقب کو گرفتار ملزم زرنوش کی نشاندہی پر19 مارچ کو آزاد پتن سے گرفتار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 17 ستمبر کو بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں، دہشت گردی کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔