وزیراعظم اور آرمی چیف ایک پیج پر،عمران باہرآتے نظرنہیں آتے،واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد:سینیٹرفیصل واوڈانے کہاہےکہ پی ٹی آئی کے دوٹکرے ہوگئے ہیں،ایم کیوایم پاکستان کی طرف پی ٹی آئی پاکستان بننے جارہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سمجھ چکے ہیں کہ ان کی پارٹی انہیں دھوکہ دے رہی ہے، دنیاوی اور قانونی طور پر مجھے بانی پی ٹی آئی باہرآتے نظرنہیں آرہے،اعظم سواتی سمیت پوری پی ٹی آئی کااسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں،فوج کی اب برف پگھلنے ،ڈیل یاڈھیل میں کوئی دلچسپی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت آج تگڑے بیانات دے رہی ہے،کل تک کانپتی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف ایک پیج پرنظرآرہے ہیں، شہبازشریف وہ کام نہیں کررہے جو ان کے بھائی اور بانی پی ٹی آئی نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سب سے بڑے ڈونرزنے فنڈنگ روک تھاوہ اوورسیزکونشن میں بیٹھے تھے۔انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپوربانی پی ٹی آئی کے آگے بے نقاب ہوگئے ،انہیں بچانے کے لئے حکومت کودپڑی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہاکہ
پڑھیں:
10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جن پر عمران خان کے وکیل نے جرح مکمل کر لی۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے سوال کیا کہ کیا آپ نے جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ دائر کیا ہے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ جی یہ غلط ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آپ کا لیگل نوٹس جعلی اور فرضی ہے، اس کی کاپی خود ساختہ بنا کر پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جی یہ بھی غلط ہے۔
بانی پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا ہی نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ بھی غلط ہے میں نے لیگل نوٹس بھیجا ہے۔
وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے سیاسی بیان دیا تھا؟ شہباز شریف نے کہا کہ بالکل سیاسی بیان نہیں تھا بلکہ اس نے ہتک عزت کی۔
وکیل نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ہتک آمیز الفاظ نہیں لکھے۔ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مجھے علم نہیں ہے۔
جس کے بعد عدالت نے دیگر گواہوں کو جرح کے لیے 27 ستمبر کو طلب کر لیا۔