پرائیویٹ عازمین حج کے لیے ہدایات نامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت مذہبی امور نے رواں سال فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے پرائیویٹ عازمین حج کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ ادا کرسکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق حج 2025 کے کوٹہ، سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔عازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ سمیت اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں جبکہ اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔اعلامیے میں پابند کیا گیا ہے کہ تمام سروس پرووائیڈرز کمپنیاں منظورشدہ كوٹہ كےمطابق عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم) فراہم کریں، سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق 18 اپریل تک عازمین حج کے ویزا اجراء کے عمل کو یقینی بنائیں۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 26 جولائی کو شنگھائی میں منعقد ہونے والی 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اعلی سطحی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ تمام فریقوں کو مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت کے کھلے پن، جامعیت اور بھلائی کو فروغ دینا چاہیے اور مسابقت کے ساتھ محاذ آرائی کو اجاگر نہیں کرنا چاہیے بلکہ ذہانت کے فوائد بانٹنے اور مشترکہ ترقی کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔
***