پاکستان کی ایتھوپیا میں بڑی انٹری، بزنس فورم اور سنگل کنٹری نمائش کی تیاریاں عروج پر
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاکستان کی ایتھوپیا میں بڑی انٹری، بزنس فورم اور سنگل کنٹری نمائش کی تیاریاں عروج پر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی اس سال ایتھوپیا میں ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ بزنس فورم “انویسٹ ان ایتھوپیا” 12 سے 13 مئی کو ادیس ابابا میں منعقد ہوگا، جب کہ پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش 15 سے 17 مئی تک ادیس ابابا میں ہوگی۔
ملاقات میں ایتھوپین سفارتخانے، وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کی مشترکہ مہم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ایتھوپین سفیر نے پاکستانی چیمبرز سے ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ ایتھوپیا کی حکومت اور کاروباری برادری پاکستانی وفد کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ایتھوپین سفیر نے کہا کہ ایتھوپین ایئرلائنز کی پاکستان آمد افریقہ سے روابط کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش افریقہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمائش کی کامیابی کے لیے مشترکہ کوششیں انتہائی اہم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سنگل کنٹری نمائش پاکستان کی نمائش کی
پڑھیں:
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات
اسلام آباد(خبر نگار )قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون اور دو طرفہ روابط کے مزید استحکام دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور قازقستان کے مابین براہ راست پروازوں کے آغاز، بزنس کمیونٹی کے لئے سہولیات اور دونوں ممالک کے چیمبر آف کامرس کے اشتراک پر بات چیت ہوئی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کی پہلی ترجیح باہمی رابطوں کو بڑھانا ہے تاکہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان کیلئے 24 گھنٹے میں دوسال کا ویزا جاری کیا جائے گا جبکہ چیمبر آف کامرس کے ارکان کے لئے پانچ سالہ ملٹی پل ویزہ دینے کی تجویز بھی زیر غورہو سکتا ہے تا کہ کاروباری افراد بلا رکاوٹ دونوں ممالک میں آ جا سکیں۔