دبئی میں جعلی چیک سے خریداری کرنیوالا گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)دبئی میں جعلی چیک سے خریداری کرنے والے جعل ساز گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ دبئی پولیس کے مطابق ملزمان گاڑیوں کی خریداری میں جعلی چیک کا استعمال کرتے تھے۔
(جاری ہے)
دبئی پولیس نے جعل ساز گروہ کے تمام اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گروہ منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا، یواے ای اور اس کے باہر بھی سرگرم تھا، ملزمان جعلی چیک کے ذریعے گاڑیاں خریدتے اور راتوں رات بیرونِ ملک بھیج دیتے تھے۔دبئی پولیس نے عوام کو تنبیہہ کی کہ رقم وصول کرنے تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر نہ کریں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جعلی چیک
پڑھیں:
انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات بے نقاب، ملزم گرفتار
گوجرانوالہ میں زمینی راستوں پر سختی کے بعد انسانی اسمگلرز نے نیا طریقہ واردات اپنالیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق انسانی اسمگلرز 22 افراد پر مشتمل جعلی فٹ بال ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچ گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دستاویز جعلی ثابت ہونے پر جاپان نے تمام افراد کو ڈی پورٹ کردیا جبکہ اسکینڈل میں ملوث ملزم ملک وقاص گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے گولڈن فٹ بال ٹرائل کے نام سے فٹ بال کلب کی رجسٹریشن کروائی اور 22 افراد سے فی کس 40 لاکھ روپے وصول کیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تمام افراد کو فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرح تربیت دی گئی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹریشن کی جعلی دستاویز بنائی گئیں۔
حکام کے مطابق جعلی دستاویزات کے مطابق ملزمان کے جاپان کے ایک کلب سے فٹ بال میچ شیڈول تھے، ملزم نے وزارت خارجہ کے جعلی کاغذات بھی تیار کیے تھے۔
ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جنوری 2024ء میں بھی فٹ بال ٹیم کے روپ میں 17 افراد کو جاپان بھجوایا تھا۔