وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر (گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد) اضافے کا خیر مقدم حکومت کی جانب سے آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت و فوری فراہمی سے شعبے کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا. آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، خوش آئند ہے کہ آئی ٹی شعبے کے آنٹر پرونیوز نے حکومتی پالیسیوں سے مستفید ہو کر روایتی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹوں میں اپنی خدمات برآمد کیں.

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا، آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک آئی ٹی شعبے میں خدمات فراہم کرنے کے لیے پاکستانی ماہرین کی تعداد میں اضافے کے لیے حکومت پاکستان کوشاں ہے، آئی ٹی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کیلئے پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں.  

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آئی ٹی برآمدات برآمدات میں آئی ٹی شعبے

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کے نتیجے میں آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی موثر حکمت عملی کے نتیجے میں ملک کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کی برآمدات میں 541 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران آئی ٹی سیکٹر نے 2.42 بلین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا ہے۔اسی طرح مارچ 2025 میں آئی ٹی سی کی برآمدات میں 12.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 342 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔مزید برآں، پاکستانی فری لانسرز نے 400 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کے ذریعے آئی ٹی کی برآمدات میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔چھ ہزار چار سو افراد کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دی گئی جبکہ 2700 انٹرنز کو آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمت ملی۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بھی ہوئی ہے۔15 آئی ٹی کمپنیاں آئی ایس او انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں، پاکستان کے عالمی قدموں کے نشان کو مضبوط کیا۔ ملک کے بڑے شہروں میں 50 سے زائد سافٹ ویئر پارکس قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ مئی میں 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے خسارے میں چلا گیا
  • شہباز شریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
  • ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کے نتیجے میں آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی عامر طلال گوپنگ، ملک ابرار احمد، جمال شاہ کاکڑ اور آغا رفیع اللہ کی الگ الگ ملاقاتیں
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی ملاقات
  • پنجاب تعلیمی بجٹ میں 127 فیصد اضافے کی تجویز
  • پاکستان میں ایسا پائیدار و جدید آئی سی ٹی نظام تشکیل دیا جائے گا جس سے پاکستان خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بن کر ابھرے گا،وزیرِاعظم محمد شہباز شریف
  • پاکستان، ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑا ہے،(شہباز شریف)
  • پاکستان، ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑا ہے، شہباز شریف کا مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون