کمبوڈیا میں “چائنا فلم ویک” 2025 کا پنوم پن میں آغاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پنوم پن : کمبوڈیا میں ” چائنا فلم ویک “2025 کی افتتاحی تقریب پنوم پن میں منعقد ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی۔” چائنا فلم ویک ” کے انعقاد سے چین کمبوڈیا افرادی و ثقافتی تبادلے اور عوامی دوستی کی مضبوطی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کی وزیر ثقافت و فنون لطیفہ پنساگنا نے اس بات پر زور دیا کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان گہری اور مضبوط دوستی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان فلم سمیت مختلف ثقافتی شعبوں میں قریبی تعاون ہے اور کمبوڈیا اور چین کے درمیان فلمی صنعت میں تعاون مختلف منصوبوں کے ذریعے مسلسل مضبوط اور بڑھایا گیا ہے۔ امید ہے کہ کمبوڈیا میں “چینی فلم ویک” دونوں فریقوں کے لئے خیالات کا تبادلہ ، دوستی اور اتحاد کو بڑھانے ،کمبوڈیا-چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک پلیٹ فارم بن جائے گا۔اس سال فلم ویک 17 سے 21 اپریل تک جاری رہے گا۔ فلم ویک کے دوران چین اور کمبوڈیا نے “عوامی جمہوریہ چین کی فلم ایڈمنسٹریشن اور مملکت کمبوڈیا کی وزارت ثقافت و فنون لطیفہ کے درمیان فلم تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت “پر دستخط کیے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
علی سسٹرز کی پزیرائی میں آئی بی اے میں تقریب کا انعقاد
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام بلند کرنے والی علی سسٹرز کے اعزاز میں آئی بی اے کراچی کے تحت تقریب پزیرائی کا انعقاد ہوا۔
تقریب میں پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تینوں بہنوں اور ان کے کوچ والد عارف علی نے شرکت کی۔علی سسٹرز نے اپنے تاثرات بیان کیے اور خیالات کا اظہار کیا۔
آئی بی اے کی جانب سے قومی ویمن کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کے ساتھ ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ندا اسلم، علی اکبر، جمشید عیسیٰ،ڈاکٹر سحر اعوان،ڈاکٹر ثنا توسیف اورداکٹر عظیمہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔
میلبرن میں ہونے والی چیمپئن شپ کے گرلز انڈر 17 میں مہوش علی اورانڈر 13 میں ماہ نور علی نے گولڈ اور سحرش علی گرلز انڈر15 میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
اسکواش کی تاریخ میں تیسرا موقع تھا کہ تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ انٹرنیشنل پلاٹینیم کیٹیگری چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کیا۔