کراچی:

کراچی میں بہت سے کھانے مشہور ہیں، سردی اور گرمی میں کھانے کی ڈشز الگ الگ ہوتی ہیں لیکن شہر قائد میں ایک ایسی کھانے کی ڈش ہے جو ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ املیٹ کی شکل میں تیار ہوتی ہے، یہ عباس انڈا والا المعروف کچھی انڈا املیٹ کے نام سے مشہور ہے، 120 روپے ابلے انڈا املیٹ اور نرم ذبل روٹی کے ساتھ لوگ ذائقہ کے ساتھ سستا ہونے کی وجہ سے رات کے کھانے کے طور پر کھاتے ہیں۔

ایکسپریس کو کیماڑی کچھی پاڑا میں انڈا املیٹ بنانے والے محمد بلال عباس نے بتایا کہ یہ ابلے ہوئے انڈوں کا املیٹ کچھی انڈا املیٹ کے نام سے مشہور ہے اور میرے والد نے 1987 میں کیماڑی کے علاقہ کچھی پاڑامیں انڈا املیٹ بنانے کا آغاز کیا تھا، یہ انڈا املیٹ بنانے کا منفرد طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 38 برس بعد والد جس ترکیب سے انڈا املیٹ بنارہے ہیں، ان کی ترکیب کی کوئی نقل نہیں کرسکا، یہ ہنر انہوں نے ہمیں منتقل کیا لیکن اس انڈا املیٹ میں جو منفرد مصالحہ ڈالتے ہیں وہ میرے والد بناتے ہیں، اب اس انڈا املیٹ میں کیا جادو ہے کہ لوگ اتنے شوق سے یہ کھاتے ہیں یہ خدا بہتر جانتا ہے یہ رب کا ہم پر اس کا کرم ہے۔

بلال عباس نے بتایا کہ انڈا املیٹ کی کئی اقسام ہیں، ایک سادہ انڈا املیٹ ہے، سب سے مقبول ابلے ہوئے انڈے کے ساتھ انڈا املیٹ فرائی ہے، سب سے منفرد انڈا گٹالہ ہے، سادہ انڈا املیٹ 60 روپے اور ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ انڈا املیٹ بمعہ ڈبل روٹی 120 روپے اور انڈا گٹالہ 250 روپے بمعہ ڈبل روٹی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انڈے  پہلے ابالے جاتے ہیں، پھر چھیل کر پہلے دو انڈے کو توڑ کر اس میں پیاز، مرچ، ٹماٹر اور مصالحوں کے ساتھ مکس کرلیا جاتا ہے پھر اس کو پھینٹ لیا جاتا ہے جس کے بعد فرائی پین میں اس کو تیل میں تلا جاتا ہے، پھر اس میں ابلے انڈے ڈال کر انڈہ املیٹ تیار کیا جاتا ہے اور اس میں خصوصی مصالحہ ڈالا جاتا ہے، یہ ابلے انڈے املیٹ تیار ہوجاتا ہے۔

انڈا املیٹ  کھانے والے اپنے شاگردوں اور دوستوں کے گروپ میں موجود مقامی نجی اسکول کے پرنسپل آصف شاہ نے بتایا کہ عباس انڈہ املیٹ والا صرف کیماڑی  میں نہیں پورے شہر میں مشہور ہے، یہ 38 سال سے کچھی پاڑا میں انڈا املیٹ فروخت کر رہے ہیں، آج جو بچے یہاں انڈا املیٹ کھانے آتے ہیں بچپن اور نوجوانی میں ان کے والد کھاتے تھے اب بھی کھا رہے ہیں، یہ ہر موسم میں ابلے انڈوں کا املیٹ کھایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی خصوصیت ہے کہ اس اسپیشل بوائل انڈہ املیٹ کی کوئی نقل نہیں کرسکا، انہوں نے بتایا کہ یہ انڈا املیٹ 365 دستیاب ہوتا ہے، یہ شام 5 بجے رات 2 بجے تک فروخت ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ اور تفریح کے مواقع نہ ہونے اور دیگر مسائل کی وجہ سے علاقہ مکین شدید مشکلات میں مبتلا ہیں، اس لیے رات میں لوگ اس انڈے املیٹ کی دکان پر جمع ہوجاتے ہیں اور کھانے کے ساتھ گپ شپ ہوجاتی ہے کچھ ذہنی سکون مل جاتا ہے، یہ انڈا املیٹ کی دکان بیٹھک ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ ابلے ہوئے انہوں نے املیٹ کی جاتا ہے کے ساتھ

پڑھیں:

ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟

بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد روایتی مصافحہ نہ ہونے پر تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی بھارتی ڈریسنگ روم کے باہر کھڑے رہے جبکہ بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو اور شیوَم دوبے سیدھا اندر چلے گئے اور دروازہ بند کر دیا۔ یہ صورتحال شائقین اور ماہرین کرکٹ کے لیے حیران کن رہی۔

یہ بھی پڑھیے: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز

کرکٹ کے قوانین مرتب کرنے والے ادارے ایم سی سی کے مطابق احترام، کرکٹ کی روح کا بنیادی حصہ ہے۔ نتیجہ کچھ بھی ہو، مخالف ٹیم کو مبارکباد دینا، اپنی ٹیم کی کامیابیوں کا لطف اٹھانا، امپائرز اور مخالفین کا شکریہ ادا کرنا لازمی ہے۔

ایم سی سی مزید کہتا ہے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو قیادت، دوستی اور ٹیم ورک کو فروغ دیتا ہے اور مختلف قومیتوں، ثقافتوں اور مذاہب کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میچ کے بعد مصافحہ محض رسم نہیں بلکہ ’کرکٹ کی روح‘ کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر کوئی ٹیم اس روایت کو نظر انداز کرے تو یہ عمل قوانین کی تکنیکی خلاف ورزی نہ سہی مگر ’کرکٹ کی روح‘ کے برعکس ضرور تصور کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • اماراتی پولیس کا جعل سازوں سے محتاط رہنے کا انتباہ
  • ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  •  آئی ٹی وقت کی ضرورت،دور درازعلاقوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں: خالد مقبول
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں مقصد عمران خان کو آئسولیٹ کرنا ہے، علیمہ خان
  • علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے، عمران خان کے جیل مسائل سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • قومی اداروں کی اہمیت اور افادیت
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
  • مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
  • ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟
  • اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، مقبول احمد گوندل سے 22ویں آڈیٹر جنرل کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں