پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کی چیف ارگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیاگیا ۔سول لائن پولیس نے گرفتار کر کے انہیں وومن تھانے منتقل کر دیا ۔ عالیہ حمزہ دو ورکروں کو رہا کرانے ائی تھیں پی ٹی آئی کا یوتھ کمیشن پی پی 19 میں ہونے جا رہا ہے
تھانہ سول لائن پولیس نے عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے کے بعدتھانہ وومن منتقل کر دیا گیا ہے ۔ عالیہ حمزہ پی ٹی آئی کے 2ورکرز کو تھانہ سول لائن سے رہا کرانے گئی تو گرفتار کر لیا گیا۔پی ٹی آئی کا یوتھ کنونشن پی پی 19 میں ہونا تھا، پولیس نے منتظمین کو گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں :یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ پی ٹی ا ئی کو گرفتار گرفتار کر
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔