تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مسعود مغل کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا، سینکڑوں افراد کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مسعود مغل کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پہلی نماز جنازہ جھنگی سیداں میں شام 5 بجے مادا کی گئی جس میں عامر مغل نے شرکت کی،جبکہ دوسری نماز جنازہ رات 10 بجے جی 14/4 میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں ایم این اے راجہ خرم نواز چیرمین سویٹ ہوم زمرد خان ، ایڈوکیٹ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ راجہ ذوالقرنین حاجی گلفراز خان جہانگیر مغل، حاجی اکسیر مغل، سید فرزند شاہ، مرزا حفیظ، چوہدری جاوید صدیقی، راجہ منیر، ملک عامر راجہ عنفر چوہدری اشتیاق شہزاد گل سہیل ستی ملک اخلاق وتحریک انصاف کے سینکڑوّں کارکنان سمیت کثیر تعداد لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔
نماز جنازہ مولانا طیب بھٹوی نے پڑھائی مرحومہ کو انکے آبائی قبرستان G.

14/4اسلام آباد میں دفن کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر مغل نے کہا کہ
ظلمت لاقانوینت کے دور میں پاکستان کے حالات مقبوضہ کشمیر سے بھی بدتر ہو چکے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ورکرز کے لئیے پاکستان میں اپنے پیاروں کے جنازے اپنے ہاتھوں سے تدفین بھی پے بھی جبر فسطائیت لاقانوینت کا پہرہ ہے۔
عامر مغل صدر اسلام آباد نے کہا کہ ناگزیر حالات میں جہاں میرے اوپر قتل اقدام قتل اغواء ڈکیتی سمیت لاتعداد سنگین نوعیت کے درجنوں جھوٹے مقدمات سیاسی عناد پر درج کیے ہوئے ہیں وجہ جرم صرف عمران خان کا ساتھ ہے،
اس وجہ سے آج میں نےماں جیسی ہستی کا جنازہ فیملی اور قریبی احباب کے ہمراہ شام 5بجےادا کیا اور واپس روانہ ہو گیاہوں۔
انہوں نےغم اور مصیبت کی گھڑی میں شام 5:00 بجے اور رات 10:00 بجے دونوں جنازوں میں شریک تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تحریک انصاف اسلام آباد

پڑھیں:

عمران خان کا ضمنی الیکشنز کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان نے نا اہل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل سے جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا  کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہائیکورٹ کی اپیلوں کا انتظار کیے بغیر ہمارے ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دیا۔ تاریخ جب لکھی جائے گی سکندر سلطان راجہ کا نام سیاہ ترین حروف میں درج ہو گا۔ اس شخص نے ڈیڑھ سال میں 17 سیٹوں والی جماعت کو دو تہائی اکثریت دلوانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملک کا نظام ان کے ہاتھ میں دے دیا گیا ہے جنھوں نے عوام کا ووٹ اور پیسہ دونوں چرایا۔ جو لوگ آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوئے ان کو جیلوں میں ڈال دیا گیا تاکہ اس ملک میں کوئی جمہوریت کا نام لیوا نہ ہو۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ  ہفتے سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی

عمران خان کا مزید کہنا تھا " ہمارے جو ممبران اسمبلی ناجائز طریقے سے نااہل کیے گئے ہیں ان کی جگہ ضمنی انتخابات میں کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ ان لوگوں نے کئی طرح کی مشکلات جھیل کر انتخاب لڑا تھا اور مسلسل تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے۔ لہذا ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف حصہ نہیں لے گی۔"

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا ضمنی الیکشنز کے بائیکاٹ کا اعلان
  • مسعود پز شکیان اسلام آباد پہنچ گئے، محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا
  • کراچی،ڈیفنس میں فائرنگ سے سینئر وکیل کے قتل کا مقدمہ درج، سات افراد نامزد
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، آج لاہور پہنچیں گے
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ سے سینئر وکیل کے قتل کا مقدمہ درج، سات افراد نامزد
  • سابق وفاقی وزیر مخدوم تنویر گیلانی ملتان میں سپردخاک، ہزاروں افراد کی جنازے میں شرکت 
  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 5 اگست کو جلسے کی اجازت مانگ لی
  • پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان، اجازت بھی مانگ لی
  •  پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی