پاکستان، آذر بائیجان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پیسک ہاؤس میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سفیر کی اہلیہ ترانہ فرہادوف، صدرآذربائیجان ٹریڈنگ ہاؤس عدیل شجاع بٹ، شجاعت کاظمی، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ چوہدری شافع حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارتی حجم بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں بننے والے گارمنٹ سٹی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری لگے گی۔ فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں فارما سیوٹیکل ویلی بنائی جائے گی۔ آذربائیجان کے سرمایہ کار پنجاب میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں، ہرممکن سہولت دیں گے۔ سفیر آذربائیجان خضر فرہادوف نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے لاہور میں آذربائیجان ٹریڈنگ ہاؤس بنایا گیا ہے۔آذربائیجان پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس حوالے سے حکومت پاکستان سے ایم او یوز ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے
پڑھیں:
شفاف اور فوری تحقیقات کیلیے ایف آئی اے و نادرا کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے درمیان تحقیقات کے عمل کو مزید شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے معلومات اور ڈیٹا کے تبادلے پر اتفاق کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مقدمات اور انکوائریز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقاتی عمل میں تیزی لانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں ڈیٹا شیئرنگ اور تکنیکی معاونت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ نادرا کے نمائندگان نے اپنی مشکلات اور ان کے حل سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے نادرا حکام کو مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اقدامات سے تحقیقات مزید مؤثر اور شفاف ہوں گی۔