اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی، مری، پنڈدانخان، لاہور و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.
زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیالوگ استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ادھر لوئر دیر میں میدان خان آباد گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت شدید متاثر ہوگئی، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے اسکول کی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں، اور کسی بھی وقت اس کے گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 94 کلو میٹر اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زلزلے کے شدید جھٹکے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے میں زلزلے کے کے مختلف
پڑھیں:
پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر
فائل فوڑوایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے مدینہ اور کراچی کی پروازین پی کے 747 اور 744 متاثر ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے جدہ اور پشاور کی پروازیں پی کے 741 اور 736 بھی متاثر ہوئی ہیں۔
کراچی سے جدہ اور جدہ سے کراچی کی پروازیں پی کے 761 اور 832 ہوگئیں۔
اسی طرح لاہور سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے لاہور کی پروازیں پی کے 263 اور 264، اسلام آباد سے دبئی اور پشاور کی پروازیں پی کے 233 اور 284 معطل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے دمام اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 245 اور 246 معطل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رات 8 بجے کے بعد سے کوئی بین الاقوامی پرواز روانہ نہیں ہو سکی ہے۔