چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
بیجنگ :نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کی رہنمائی اور چائنا میڈیا گروپ اور بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کی میزبانی میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز، بیجنگ میں یان چھی جھیل انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سکریٹری ین لی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن،پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے وزیر اور پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین سن جون من نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ “”ٹیکنالوجی کی حامل نئی معیاری فلمیں، تنوع میں ہم آہنگی کا مظہر”کی تھیم کے ساتھ ، اس سال ” ٹیمپل آف ہیون” ایوارڈ کے لئے 103 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر 1،794 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے ۔فلموں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 18.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کمیٹی کے
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
تصویر، اے ایف پیقائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔
کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔