تھر میں گرمی سے 65 مور ہلاک ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
ویب ڈیسک:صحرائے تھر میں قہر برساتی گرمی حساس اور خوبصورت پرندے مور کےلیے جان لیوا بن گئی۔
گرمی کی حالیہ لہر کے دوران 65 سے زائد مور ہلاک ہوگئے ہیں اور ان موروں کو مرنے سے بچانے کےلیے سرکاری سطح پر کیے گئے اقدامات تاحال فائد مند ثابت نہ ہوسکے۔
ضلع تھرپاکر میں جہاں گرمی کی شدت نے انسانوں کے معمولات زندگی کو متاثر کیا، وہیں صحرا کے حسین و جمیل مور پرندوں کےلیے بھی جان لیوا ثابت ہو گئی ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ بیمار موروں کی تعداد سیکڑوں میں ہے، جن کا علاج نہ ہونے کے باعث روزانہ ایک درجن سے زائد یہ خوبصورت پرندے ہلاک ہوتے جارہے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران تھرپارکر کی تحصیلوں مٹھی اسلام کوٹ اور ڈیپلو کے مختلف دیہی علاقوں میں 65 مور پرندے ہلاک ہوگئے۔ موروں کی ہلاکت کی وجہ تو بتارہے ہیں لیکن بیمار موروں کے علاج کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
صحرائے تھر میں ہر سال بیماریوں اور خوراک کی کمی سے سیکڑوں مور ہلاک ہوجاتے ہیں۔ تھر کے ان موروں کی زندگی بچانے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کو عملی اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاک بھارت باکسنگ ٹاکراآج، عثمان وزیر بھارتی حریف سے ٹکرائیں گے
تھائی لینڈ (نیوزڈیسک)پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا آج سہہ پہر 3 بجے تھائی لینڈ میںہہوگا۔ پاکستانی انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر کل بھارتی حریف سے ٹکرائیں گے۔
پاکستان کے عثمان وزیر کی یہ 16ویں انٹرنیشنل فائٹ ہوگی، عثمان وزیر 16/0 کے اسکور کے ساتھ ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔
پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق آج دن تین بجے ہوگا۔
پاکستانی باکسر عثمان وزیر بھارتی باکسر کو ہرانے کےلیے پرعزم ہیں۔ عثمان وزیر اس سے قبل بھی بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر چکے ہیں۔
عثمان وزیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے اپنی فتح کےلیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی اپنی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت پاکستان کے نام کروں گا۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/whatsapp-video-2025-04-23-at-6.41.03-pm.mp4
طورخم بارڈر سے مزید 2258 افراد واپس افغانستان چلے گئے