درد کش انجیکشن نے انگلش فاسٹ بولر کا کیریئر بچالیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
کراچی:
انگلش فاسٹ بولر جوش ٹونگ نے درد کش انجیکشن کی بدولت اپنے کرکٹ کیریئر کو بچالیا۔
پیسر کیلیے انجری کے بھیانک خواب کے بعد کھیل میں واپسی ناقابل یقین ہوگی۔ وہ رواں برس کیریئر کا تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔
انجیکشن کی مدد سے وہ اپنے کندھے اور ایڑی کی انجریز سے نجات پانے میں کامیاب رہے۔ وہ انجری مسائل کے سبب 17 ماہ تک کھیل سے دور رہے۔
27 سالہ پیسر نے دو ہفتے قبل ناٹنگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کیا ہے۔ ڈرہم کیخلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹیں اڑاکر انہوں نے سلیکٹرز کو دوبارہ اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے تیرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ملتان میں کھیلےگئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے عثمان خان 61، محمد رضوان 36 اور یاسر خان 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈکی جانب سے جیسن ہولڈر، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169رنزکا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔اسلام آباد کی جانب سے آیندریس گوس 45 گیندوں پر 80 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ان کے علاوہ کولن منرو نے 45، صاحبزادہ فرحان نے 22 اور محمد نواز نے 21 رنز بنائے۔