وسائل کے تحفظ کیلئے آغا راحت کا بیان حقیقت پر مبنی ہے، عارف قنبری
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم گلگت کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ سہولت کار حکومت کے کمیشن خور مشیر کی آغا راحت کے خلاف بیان بازی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی کرپشن سے توجہ ہٹانے اور فرقہ واریت پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی معدنیات، جنگلات، زمینیں و دیگر وسائل کے تحفظ کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی کا بیان حقیقت پر مبنی ہے۔ آغا راحت نے گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام کی ترجمانی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عارف حسین قنبری صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہولت کار حکومت کے کمیشن خور مشیر کی آغا راحت کے خلاف بیان بازی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی کرپشن سے توجہ ہٹانے اور فرقہ واریت پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
انسداد کرپشن کیلئے نیب پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے: سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی کےلیےنیب پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں نیب ڈے پر نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آج ملک میں نیب کےافسران کی عزت ہے، آج لوگ نیب کے افسران سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔
اُنہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کےلیےنیب پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے، گزشتہ دورِحکومت میں اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا، نیب کیسزکی وجہ سےعوام ہروقت خوف میں مبتلا رہتےتھے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے سب سے پہلے ادارے کے اندر احتساب کیا، ای سی ایل کمیٹی میں45 ہزارکیس تھے، اکثر کا کوئی تعلق نہیں بنتا تھا، متاثرین کی اربوں روپے مالیت کی زمینیں واگزار کرائی گئیں۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پہلے والی نیب میں ہم ان کی کسی تقریب میں نہیں جاتے تھے، پہلے ہم نیب کی حوالات میں جانے کا سوچ سکتے تھے، تقریب میں جانے کا نہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگلےسال تقریب میں کوشش کروں گا زیادہ سےزیادہ اراکین اسمبلی واک میں شرکت کریں، نیب نے کاروباری طبقے کا اعتماد بحال کیا۔