Nawaiwaqt:
2025-09-18@13:26:00 GMT

ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT

ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

ملک میں گرمی کی لہر کے ساتھ ہیٹ ویو نے بھی دستک دے دی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےبھی  الرٹ جاری کردیا۔ ملک میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی شدید لہر کہ ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے  بیشتر شہروں میں موسم خشک اورگرم رہنے کاامکان ہے۔ شمالی علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کی پیشگوئی ہے.

 این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق 22 تا 27 اپریل 2025 کے دوران بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیرکے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخواہ کے چند اضلاع ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ان کے علاوہ کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی۔

اس ملاقات کے ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر بات ہوگی۔

علاوہ ازیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور پاک بھارت صورتحال بھی اس موقع پر زیرِ بحث آئی گی۔

دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے نے اس ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
  • دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری
  • عوام تیاری کرلیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش