حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی، عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عازمین کی امیگریشن کے لئے 6 کاؤنٹرز بنائے جائیں گے ، کاؤنٹرز سعودی امیگریشن کاعملہ روڈ ٹو مکہ کے تحت عازمین کی امیگریشن مکمل کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 35 سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچےگا، عازمین کے لئے 23 اور 24 برج مختص کئے گئے ہیں اور عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کےلئےانتظامات کئے جا رہے ہیں۔ رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے، حج آپریشن 28 اور 29 اپریل سے شروع ہوجائے گا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر25 تاریخ تک انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد کی نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری
کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی بیٹی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے تھے، دونوں گاڑی سے مدد کیلئے پکارتے رہے، کار سوار باپ بیٹی نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی، پانی کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا لے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری رہی۔ دریائے سواں میں بہنے والی گاڑی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا، دریائے سواں کی جانب بہنے والے پانی کے مقام پر کرین کی مدد سے کھدائی کی گئی، نالے سے گاڑی کا بمپر مل گیا۔ کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی بیٹی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے تھے، دونوں گاڑی سے مدد کیلئے پکارتے رہے، کار سوار باپ بیٹی نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی، پانی کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا لے گیا۔
راولپنڈی کے نالے میں ڈوبنے والے لڑکے کی لاش سواں دریا سے مل گئی، انڈسٹریل ایریا ماڈل ٹاؤن سے لڑکا نالے میں بہہ گیا تھا، دھمیال کے قریب حیال نالے میں بہہ جانے والے موٹر سائیکل سوار کو ریسکیو کرلیا گیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سید پور میں 184 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کھول دیئے گئے۔ دریائے سوات کے کنارے ریسکیو 1122 کی ڈرونز کی فرضی مشقیں کی گئیں، ڈرونز کے ذریعے وزن اٹھانے کی پریکٹس کی گئی۔