حیدر خان : وفاقی وزیر  رانا ثنااللہ کو نہروں کے معاملے پر  مذاکرات کرنے کا ٹاسک مل گیا ،   ایاز لطیف پلیجو اور  سید زین شاہ  سے  ٹیلی فونک رابطے کیے اور  مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے وزیر اعظم سے ملاقات کا عندیہ دیا
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے  قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کو فون کیا ،اور کہا ایاز لطیف پلیجو صاحب وزیراعظم شہباز شریف صاحب آپ سے ملنا چاہتے ہیں

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

 ایاز لطیف پلیجو نے کہا چھ  کینالوں کے معاملے پر ساری سندھ میں غصّہ اور بے چینی موجود ہے،کینال بنانے کا فیصلہ کر کے سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ہے،

رانا ثنااللہ نے کہا اس مسئلے کو وزیراعظم صاحب آپ سے گفتگو کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں،سندھ کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں کا کوئی وفد بنائیں گے تو ان سے بھی بات چیت کی جا سکتی ہے، ایاز لطیف پلیجو نے کہا آپ فوراً کینالوں کا فیصلہ واپس لیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے،سندھ اس وقت سارے فیصلے مشترکہ مشاورت کے طور پر کر رہا ہے،سندھ کی ساری سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ پہلے کینالوں کا فیصلہ واپس لیا جائے

  واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر


وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے  صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ سے فون پر رابطہ کیا ،  کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کے مسئلے پر سید زین شاہ کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا  اس مسئلے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آپ سے ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں،

سید زین شاہ کا نے کہا کہ ہم دریائے سندھ بچاؤ تحریک میں شامل جماعتوں، وکلاء ایکشن کمیٹی، آبادگاروں اور اپنے اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگاہ کریں گے،ہ جب تک کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کا منصوبہ واپس لینے کا اعلان نہیں کیا جاتا جب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

لاہور؛ بین الاصوبائی گینگ کا سرغنہ مارا گیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایاز لطیف پلیجو سید زین شاہ کا فیصلہ نے کہا

پڑھیں:

لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ کا یہ تبصرہ منوج سہنا کے حالیہ بیان کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی اختیارات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ماتحت انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریاستی درجے کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے کبھی سچ نہیں بولا، ان کا انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) پر مکمل کنٹرول ہے۔ فاروق عبداللہ کا یہ تبصرہ منوج سہنا کے حالیہ بیان کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی اختیارات ہیں، ناقص کارکردگی کو ریاستی درجے سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بار کونسل کے انتخابات، ایاز حسین تیسری مرتبہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے‘ قیام امن کے لیے ملکر چلنے کی پیشکش
  • افغان وفدنے دہشت گردوںکی حوالگی کی پیشکش نہیں کی‘پاکستان
  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
  • سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے‘ قیام امن کیلئے مل کر چلنے کی پیشکش 
  • فلسطین کے حق میں کیے گئے معاہدے دراصل سازش ثابت ہو رہے ہیں، ایاز موتی والا
  • سہیل آفریدی کا سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے، قیام امن کیلئے ملکر چلنے کی پیشکش
  • وزیراعلیٰ پختونخوا کے سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے،  امن جرگہ بلانے کا فیصلہ